تازہ ترینعلاقائی

ٹیکسلا:خطیب اہل سنت علاقہ پیرعبدالقادر کے جوانسال فرزند صاحبزادہ فاروق احمد عباسی رضائے الہیٰ سے انتقال کرگئے

ٹیکسلا(ڈاکٹر سید صابر علی ) خطیب اہل سنت علاقہ پیر عبدالقادر کے جوانسال فرزند صاحبزادہ فاروق احمد عباسی رضائے الہیٰ سے انتقال کر گئے،مرحوم کو سینکڑوں سوگواران کی موجودگی میں انکے آبائی گاؤں جنڈی شریف میں سپرد خاک کردیا گیا،جامعہ رضویہ انوار العلوم میں تعزیت کرنے والوں کا تانتا بندھا ہوا ہے،تفصیلات کے مطابق خطیب اہل سنت مرکزی صدر تنظیم اہل سنت انٹر نیشنل و پرنسپل اجمعہ رضویہ انوار العلوم واہ کینٹ پیر عبدالقادر کے جوانسال فرزند، وائس پرسنپل جامعہ رضویہ انوار العلوم صاحبزداہ محمود احمد عباسی ، صاحبزادہ عثمان کے بھائی ، صاحبزداہ فاروق احمد عباسی اچانک حرکت قلب بند ہونے سے اپنے خالق حقیقی سے جا ملے،مرحوم کا نماز جنازہ ان کے آبائی گاوں جنڈی شریف میں ادا کای گیا نماز جنازہ میں علماء کرام اہل سنت کے علاوہ پیر عبدالقادر کے مریدین اور عالقہ کی سیاسی ، سماجی و کاروباری ، مذبی شخصیات نے شرکت کی،مرحوم کو سینکڑوں سوگوارا کی موجودگی میں جنڈی شریف کے قبرستان میں سپردخاک کردیاگیا، ادہر واہ کینٹ ٹیکسلا کی معروف سیاسی ، سماجی ، کاورباری و مذبی شخصیات راجہ سرفراز اصغر، راجہ شیراز اصغر، اسامہ قاضی ،سابق ایم پی اے ملک عمر فاروق ، مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر سردار ممتاز پسوال، صدر پی ایم ایل این تحصیل ٹیکسلا فیاض خان تنولی ،آواز خلق پارٹی کے چیئرمین محمد فیصل اقبال،عامر اقبال ،باسم بٹ،پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی ملک تیمور مسعود اکبر،مرکزی جنرل سیکرٹری متحدہ انجمن تاجران واہ کینٹ ملک عابد محمود، سابق امیدوار چئیرمین یو سی جلالہ سردار وقاص عر ف گوگا خان،راجہ طاہر ایڈووکینٹ نے گہرے دکھ کا ااظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لء دعائے مغفرت جبکہ پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے ، جامعہ رضویہ انوار العلوم واہ کینٹ میں تعزیت کرنے والوں کا سلسلہ جاری ہے لوگ جوق در جوق پیر عبدالقادر سے تعزیت کے لئے جامعہ رضویہ پہنچ رہے ہیں،

یہ بھی پڑھیں  ٹیکسلا : پولیس کا ستایا ہوا مظلوم محمد افضال پولیس مظالم کے خلاف پھٹ پڑا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker