تازہ ترینعلاقائی

ٹیکسلا:تیس نومبر کو تمام رکاوٹیں عبورکر کے ڈی چوک پہنچیں گے، غلام سرور خان

ٹیکسلا(ڈاکٹر سید صابر علی /نا مہ نگار)تیس نومبر کو تمام رکاوٹیں عبورکر کے ڈی چوک پہنچیں گے جعلی منڈیٹ سے اقتدارحاصل کرنے والوں کایوم حساب قریب آچکا ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی غلام سرور خان و رکن صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی آٹھ ملک تیمور مسعود اکبر نے مشاورتی اجلاس سے خطاب کے دوران کیا،پی ٹی آئی کے پبلک سیکرٹریٹ لالہ رخ واہ کینٹ میں تیس نومبر کے جلسہ میں شرکت کے لئے منعقدہ مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے ایم این اے و ممبر کور کمیٹی غلام سرور خان اور رکن صوبائی اسمبلی ملک تیمورمسعود اکبر نے کہا کہ حکومت تیس نومبر کے جلسہ سے خوف زدہ ہے، اگر حکومت نے ریاستی دہشتگردی کا مظاہرہ کیا تو امن وامان کی خرابی کی ذمہ دار حکومت ہوگی،پی ٹی آئی کی جدوجہدپرامن ہے ،عوام نے مسلم لیگ کا اصل چہرہ دیکھ لیا ہے قوم نے کرپٹ حکمرانوں سے نجات کے لئے اپنی امیدیں پی ٹی آئی سے وابسطہ کر رکھی ہیں،عمران خان قوم کو مایوسی اور محرومیوں سے نجات دلانے کے لئے میدان عمل میں نکلیں ہیں،مشاورتی اجلاس سے خطاب کے دوران رہنماوں کاکہناتھاکہ انتخابات میں ریکارڈ دھاندلی کے سنسنی خیزانکشافات ہونے والے ہیں،قائد عمران خان لیگ کی دھاندلی کے حوالے سے تمام ثبوت میڈیا کو فراہم کریں گے،جس کے بعدانتخابات کی شفافیت کا پول کھل جائیگا،ایم این اے غلام سرور خان نے اپنے حریف چوہدری نثار علی خان کو نشانہ تنقید بناتے ہوئے کہا کہ واہ کینٹ ٹیکسلاکے عوام کوگمراہ کر کے موصوف یہاں ہوائی پروجیکٹس کا اعلان کررہے ہیں جس کی کوئی قانونی حیثیت نہیں،لیبر کالونی زرعی اصلاحات میں لوگوں کی زمین ہے جسے قبضہ گروپ نے ملکرجوائنٹ ایڈونچر بنا لیا ہے ، کسی مزدورکے ہاتھ کچھ نہیںآنے والا ،موصوف نے پہلے بھی پی اوایف کے مزدوروں کودوبونس کااعلان کر کے لولی پاپ دیا ،ہسپتال کا قیام بھی ہوا میں ہے اوپر سے لیبر کالونی کااعلان جھوٹ کا پلندہ ہے ، ملک تیمور مسعوداکبر نے کہا کہ رکاوٹیں ہمارے ارادوں اور عزم کو متزلزل نہیں کرسکتیں واہ کینٹ سے ہزاروں لوگ ڈی چوک پہنچیں گے،صدر پی ٹی آئی ملک احتشام نے مشاورتی اجلاس سے اپنے خطاب میں کہا کہ پی ٹی آئی کے دھرنوں،جلوسوں سے عوام کا شعوربیدار ہوچکا ہے ، عوام تبدیلی چاہتے ہیں،پی ٹی آئی کی جدوجہدضرور رنگ لائے گی اور کرپٹ سیاستدانوں کو بھاگنے کا موقع بھی نہیں ملے گا ، لوگ ن اور پیپلز پارٹی کی نوراکشتی اور باریوں کی سیاست سے تنگ آچکے ہیں ، پی ٹی آئی واحد سیاسی قوت ہے جو ملک کو ترقی کی راہ پرگامزن کرسکتی ہے، چور لٹیروں نے ملکی اساس کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا، اس موقع پر ملک عابد محمود ، امتیاز خان،ماسٹر نثار،سمیع اللہ بٹ ،قربان خان، کے علاوہ کثیر تعداد میں کارکنان و ذمہ داران موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button