تازہ ترینعلاقائی

ٹیکسلا:تھانہ صدر واہ کینٹ کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاون جاری

ٹیکسلا ( ڈاکٹر سید صابر علی / نا مہ نگار)تھانہ صدر واہ کینٹ کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاون جاری ،واہ کینٹ ٹیکسلا اور گردونواح میں چوری ڈکیتی ، راہزنی جیسی انتہائی سنگین وارداتوں میں ملوث ملزمان کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لی گئیں،شہریوں سے ملزمان کی شاخت کرنے کی استدعا،پولیس جرائم کے خاتمہ میں ا پنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہے جرائم کی بیخ کنی کے لئے شہریوں کا تعاون ناگزیر ہے،ایس ایچ او تھانہ صدر واہ کینٹ یاسر مطوب کیانی کی میڈیا سے گفتگو، تفصیلات کے مطابق پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے گھیرا تنگ کرتے ہوئے تیکنیکی بنیادوں پر کام کا آغاز کردیا ہے،ایس ایچ او تھانہ صدر واہ کینٹ یاسر مطلوب کیا نی کے مطابق زیر نظر تصاویر انتہائی سنگین وارداتوں میں ملوث ملزمان کی ہے جو پولیس کو مطلوب ہیں،اس ضمن میں انھوں نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ انکی شناخت کی بابت اگر کسی کو کچھ معلومات ہوں تو وہ بلا جھجک میرے سرکاری موبائل نمبر0307-8883890 پر اطلاع کریں انکے نام مکمل صیغہ راز میں رکھے جائیں گے اور انھیں انعام سے نوازا جائے گا،ایس ایچ او یاسر کیانی کا کہنا تھا کہ پولیس شہریوں کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے اپنے فرائض منصبی احسن طریقے سے سر انجام دے رہی ہے، تاہم جرائم کی بیخ کنی کے لئے شہریوں کا تعاون ناگزیر ہے،مذکورہ ملزمان کی بابت بتایا جارہا ہے کہ یہ لوگ واہ کینٹ ٹیکسلا اور گردونواح کے علاقوں میں متعدد سنگین وراداتوں کا ارتکاب کر چکے ہیں ، پولیس نے انکی سی سی ٹی وی فوٹیج کے زریعے تصاویر کی اشاعت کو ممکن بنایا تاکہ ان جرائم پیشہ افراد کو قانون کے کٹہرے میں لاکر عوام میں موجود خوف وہراس کو ختم کیا جائے،ان کی بابت شہریوں کو کچھ بھی معلومات ہوں تو وہ میرے ذاتی استعمال میں موجود موبائل پر بغیر کسی خوف وخطر کے فوری اطلاع کرے ان کا نام مکمل صیغہ راز میں رکھا جائے گا،اور انھیں انعام سے نوازا جائے گا،سٹریٹ کرائم میں اضافہ کا بنیادی سبب عوام کی چشم پوشی ہے ،ایسے افراد کسی رو رعائت کے مستحق نہیں بلکہ معاشرے کے ناسور ہیں، جرائم کی بیخ کنی کے لئے شہریوں کو اپنا انفرادی اور اجتماعی کردار ادا کرنا ہوگا،تاکہ معاشرہ ان ناسوروں سے پاک ہو،ایس ایچ او تھانہ صدر واہ کینٹ اانسپکٹر یاسر مطلوب کیانی کا موبائل نمبر0307-8883890یہ ہے،جو انکے ذاتی استعمال میں ہے،

یہ بھی پڑھیں  صوبہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات4 دسمبرکو کرانے کا اعلان

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker