تازہ ترینعلاقائی

ٹیکسلا:سیاست کوکبھی زریعہ معاش نہیں بنایا، عوام کی بے لوث خدمت ہمارا نصب العین ہے، محمد فیصل اقبال

ٹیکسلا ( ڈاکٹر سید صابر علی سے ) پاکستان آواز خلق پارٹی کے چئیرمین سابق امیدوار قومی و صوبائی اسمبلی محمد فیصل اقبال نے کہا ہے کہ سیاست کوکبھی زریعہ معاش نہیں بنایا ، عوام کی بے لوث خدمت ہمارا نصب العین ہے،،جذبے صادق ہو تو بغیر کسی عہدے اور سرکاری گرانٹ کے بھی عوامی خدمت کا فریضہ سر انجام دیا جاسکتا ہے،عوام کو درپیش مسائل حل کرنے والوں کے ساتھ ہر قسم کا تعاون جاری رکھا جائے گا،ملک میں وسائل کی کمی نہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ سنجیدگی، خلوص نیت اور عملی اقدمات سے عوامی مسائل حل کرنے پر توجہ دی جائے،ان خیالات کا اظہار انھوں نے مقامی ہوٹل میں منعقدہ عید ملن پارٹی سے خطاب کے دوران کیا ، تقریب میں مختلف سیاسی و سماجی شخصیات چئیرمین یو نین کونسل لب ٹھٹو حاجی علی اصغر اعوان،وائس چئیرمین ملک ارشد،کونسلر کینٹ بورڈ واہ کینٹ ملک محمود خان،مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل ٹیکسلا کے صدر راجہ عامر سعید،صدر پی او ایف ورکمین ایسوسی ایشن حافظ اسلم تصدق،جنرل سیکرٹری ملٹری اکاونٹس سی ایم اے واہ کینٹ ملک جاوید اعوان،زیلدار سید ظہیر الحسن شاہ،ملک عارف، حاجی اکرم ،سید شعیب زیدی،ایڈو کے منتظم اعلیٰ سید عبداللہ مسعود،ملک ربنواز،صوفی ملک نواز،حاجی اورنگزیب،راجہ غصنفر،مولانا عبدالقیوم،راجہ قیصر پرویز ، راجہ ملازم، سید اقرار شاہ کاظمی،سید انصار شاہ، حاجی طارق، چاچا خان بہادر ، ملک سعید آف سکھو،جمیل انور، چوہدری سلیم، راجہ بابر، ملک اقدس ، سردار مہتاب اعظم،ریاست زمان،چوہدری وراثت علی شاہ،سمیع عمر،عامر شہزاد،چوہدری فیصل،راجہ مبشر،شبیر گڈو،کے علاوہ عمائدین علاقہ کی کثیر تعداد موجود تھی، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چئیرمین یونین کونسل لب ٹھٹو حاجی علی اصغر اعوان نے کہا کہ عظیم ہیں وہ لوگ جو اس مادہ پرستی کے دور میں خدمت انسانیت کے عظیم مشن کی تکمیل میں سرگرداں ہیں فیصل اقبال کا طرہ امتیاز انکی بے لوث عوامی خدمات ہیں،ملک محمود کونسلر کینٹ بورڈ واہ کینٹ کا کہنا تھا کہ فیصل اقبال نے سیاست میں شرافت اور خدمت کو متعارف کرایا،انکی فلاحی خدمت کسی سے پوشیدہ نہیں، صدر پی او ایف ورکمین ایسوسی ایشن حافظ اسلم تصدق نے کہا کہ عوام خدمت کا تسلسل ہو یا محنت کشوں کے حقوق کی بات فیصل اقبال نے ہمیشہ بے لوث کردار ادا کیا،تقریب سے راجہ عامر سعید،سید عبداللہ سعود، مولانا عبدالقیوم ، سید ظہیر الحسن شاہ نے بھی خطاب کیا،نظامت کے فرائض سید اقرار شاہ کاظمی ادا کر رہے تھے،

یہ بھی پڑھیں  بھارت کورونا کیسز میں چین سے آگے نکل گیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker