تازہ ترینعلاقائی

ٹیکسلا:ایم کیو ایم کی جانب سے کراچی پریس کلب،اے آر وائی اور سماء نیوز کے دفاتر پر حملے اور صحافیوں پر تشدد کی پر شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہیں

ٹیکسلا( نا مہ نگار )ایم کیو ایم کی جانب سے کراچی پریس کلب،اے آر وائی اور سماء نیوز کے دفاتر پر حملے اور صحافیوں پر تشدد کی پر شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہیں،صحافیو ں اور میڈیا ہاوسز پر حملہ آزادی صحافت پر حملہ ہے،جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے،صحافیوں کو تحفظ فراہم کرنا حکومت کی اولین ذمہ داری ہے،اس قسم کے واقعات سے صحافیوں کے حوصلے پست نہیں کئے جاسکتے ۔ان خیالات کا اظہار تحصیل پریس کلب ٹیکسلا کے صدر ڈاکٹر سید صابر علی، جنرل سیکرٹری توقیر ریاض ، سینئیر نائب صدر حاجی ملک جاوید اعوان، نائب صدر حسن علی طاہر، سیکرٹری انفارمیشن ملک عثمان عزیز نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا، عہدیداران تحصیل پریس کلب ٹیکسلا کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے کارکنان کی جانب سے صحافیوں کو تشد د کا نشانہ بنانے اور میڈیا ہاوسز پر حملہ آزادی صحافت پر قدغن لگانے کے مترادف ہے ، اس غنڈہ گردی ،بدمعاشی اور ریاستی دہشتگردی کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ، حملہ میں ملوث افراد کو قانون کے کٹہرے میں لا کر عبر تناک سزا دی جائے،

یہ بھی پڑھیں  نہ آسمان گرانہ زمین پھٹی جمہوریت چلتی رہی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker