تازہ ترینعلاقائی

محرم الحرام میں امن وامان کی صورت حال کو برقرار رکھنے کے لیے سرکل ٹیکسلا پولیس نے سیکیورٹی پلان تیار کرلیا

ٹیکسلا ( ڈاکٹر سید صابرعلی سے) محرم الحرام میں امن وامان کی صورت حال کو برقرار رکھنے کے لیے سرکل ٹیکسلا پولیس نے سیکیورٹی پلان تیار کرلیا ہے پولیس کی بھاری نفری کے علاوہ پی کیو آر اور شائین فورس کے رضاکار سیکورٹی کی نگرانی کریں گے جبکہ خارجی اور داخلی راستوں پر چیکنگ کے بعد لوگوں کو جلوس میں شمولیت کی اجازت دی جائے گی واک تھرو گیٹ بھی اس ضمن میں لگائے جائیں گئے جبکہ مجلس اعزاء برپا کرنے والے مقامات پر سیکورٹی کی سخت نگرانی ہوگی، شیڈول کے مطابق روٹ کی پابندی کی جائے گی روٹ کے علاوہ کسی کو بھی جلوس نکالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، شہری امن وامان کی بحالی کے لئے پولیس کے ساتھ تعاون کریں کسی بھی مشتبہ چیز یا کسی فرد کی موجودگی میں مقامی پولیس کو مطلع کیا جائے، تربیت یافتہ جوان سیکورٹی کی نگرانی پر مامور ہیں، اہل تشعیہ حضرات سے بھی امن کو برقرار رکھنے اور مجالس وجلوسوں کے انعقاد پر مشاورت کی گئی ،امن کمیٹی کے ممبران امن و امان کو برقرار رکھنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے،پولسی شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کرے گی،ان خیالات کا اظہار ایس پی آپریشنل عرفان خان نے تھانہ صد ر واہ میں تحصیل پریس کلب ٹیکسلاکے صحافیوں سے پریس کانفرنس کے دوران کیااس موقع پر ڈی ایس پی ٹیکسلا ساجد گوندل اور ایس ایچ او تھانہ صدر واہ یاسر کیانی بھی موجود تھے انھوں نے کہا ہے کہ ضلع بھر میں6500ہزار پولیس اہلکار تعینات کیے جارہے ہیں شائین فورس بھی ٹیکسلا میں موجود رہے گی جن کو ہم نے کسی بھی ناگہانی صورت حال سے نمٹنے کے لیے مکمل ٹریننگ دی ہے ، مذکورہ فورس کے نوجوان بم کو ناکارہ بنانے کی بھی مکمل مہارت رکھتے ہیں ان کا کہنا تھا کہ مجالس عزا اور جلوسوں کے مقررہ وقت کی پابندی کو ملحوظ خاطر رکھا جائے گا شہریوں سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ محرم الحرام میں امن وامان کی فضاء کو برقرار رکھنے کے لیے پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کریں جبکہ مشکوک سامان کی صورت میں فوری طور پر پولیس کو اطلاح کریں یاد رہے پولیس کے علاوہ شائین فورس جو سیکیورٹی پر مامورکی گئی ہے باقائدہ پولیس کی جانب سے اس کو تربیت دی گئی ہے جو کہ بم ڈیسپوزل کے علاوہ دیگر سیکیورٹی کی نگرانی کریں گے ۔ انھوں نے کہا ہے کہ انکا کہان تھا کہ چاہے کو ئی بھی ہواسے چیک کئے بغیر جلوس یا مجالس میں شمولیت کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔ جلوس میں شرکت کے موقع پر داخلی اور خارجی راستو ں پر واک تھرو گیٹ نصب کئے جائیں گے جبکہ مختلف مقامات پر سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کئے جائیں گے، سادہ لباس میں پولیس اہلکار سیکورٹی کی نگرانی کریں گے

یہ بھی پڑھیں  ٹیکسلا: یونیورسٹی آف انجینئیرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ٹیکسلا میں چھٹی الومنائی کی تقریب

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker