تازہ ترینعلاقائی

ٹیکسلا:پاکستان کے تمام مسائل کا حل فاروقِ اعظمؓ کے طرزِ حکومت میں ہے، مفتی حیدر علی

ٹیکسلا(نا مہ نگار)پاکستان راہِ حق پارٹی تحصیل ٹیکسلا کے صدر مفتی حیدر علی نے کہا کہ پاکستان کے تمام مسائل کا حل فاروقِ اعظمؓ کے طرزِ حکومت میں ہے۔کرپشن اور دہشت گردی سمیت ملک کے تمام مسائل کا حل حضرت فاروقِ اعظمؓ کے طرزِ حکومت کو اپناکر ہی ممکن بنایا جاسکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا ، مفتی حیدر علی حیدری کا کہنا تھا کہ محرم الحرام کی آمد ہمیں اس بات کی طرف توجہ دلا رہی ہے کہ مغربی ممالک میں اگر عمر لاز کا نفاذ ہوسکتا ہے اور ان ممالک کی ترقی کا راز اسوۂ فاروقی بن چکا ہے تو پاکستان کے تمام سیاستدانوں کو بھی حضرت عمرؓ کا طرزِ حکمرانی اپنانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ محرم کے حوالے سے مقامی انتظامیہ تسلی بخش اقدامات اٹھا رہی ہے۔ تمام مکاتبِ فکر کو قیامِ امن کیلئے بھرپور کردار ادا کرنا چاہئے۔ اس موقع پر راہِ حق پارٹی کے جنرل سیکرٹری یاسر گجر ایڈووکیٹ نے کہا کہ طبقات کے ارمانوں کا خون کرکے اشرافیہ اپنے تسلط کو طول دے رہا ہے۔ 68برسوں سے مسلط عیاش پرستوں اور موقع پرستوں کی بساط لپیٹنے کیلئے شاندار موقع ہے۔ عوام بلدیاتی انتخاب میں دیانتدار قیادت کو سپورٹ کرے۔ حالیہ بلدیاتی انتخابات میں ہم فکر سیاسی جماعتوں سے اتحاد اور ایڈجسٹمنٹ پر غور کیا جاسکتا ہے۔ دوستوں اور ہم فکر سیاسی ذمہ داران کیلئے ہمہ وقت ہمارے دل کے دروازے کھلے ہیں۔ اس موقع پر سیکرٹری انفارمیشن عمر فاروق عثمانی، محمد ریاض اعوان، سرور علوی، عبدالطیف فاروقی و دیگر موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker