تازہ ترینعلاقائی

ٹیکسلا:سی پیک منصوبہ پاکستان کی سر زمین پراکیسویں صدی کا خوشحال ترین منصوبہ ہے، شیخ زیشان سعید

ٹیکسلا(ڈاکٹر سید صابر علی سے)مسلم لیگ ن کے ضلعی رہنما شیخ زیشان سعید نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبہ پاکستان کی سر زمین پر اکیسویں صدی کا خوشحال ترین منصوبہ ہے،جس کی کامیابی سے دشمن ممالک کے عزائم خاک میں مل گئے،سی پیک منصوبے کے لئے 45 ارب ڈالر کی خطیر رقم سے جہاں پاکستانی معیشت کو استحکام ملے گا وہاں دنیا کے لئے تجارتی سطح پر قائم ہونے والی عالمی منڈی سے دیگر ممالک بھی مستفید ہوسکیں گے، ملک میں بیرونی سرمایہ کاری بڑھے گی،ترقی اور خوشحالی کے منصوبے کی تکیمل میں روڑے اٹکانے والے ملک کو عدم استحکام کی طرف دھکیل کر ملک دشمن قوتوں کو دوام بخشنا چاہتے ہیں،موجودہ حکومت عوام کا معیار زندگی بلند کرنے اور ملک کو ترقی اور خوشحالی کی جانب گامزن کرنے کے لئے انقلابی اقدامات کر رہی ہے،ان خیالات کا اظہار انھوں نے خیابان سر سید میں ذکوۃ و عشر کمیٹی کے ضلعی چئیرمین شیخ ساجد الرحمان کی جانب سے مقرر کئے جانے والے چئیرمین ذکوۃ و عشر کمیٹی یوسی دس ، گیارہ اور بارہ ملک عامر ، حاجی زاہد کو نوٹیفیکشن جاری کرنے کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران کیا ، اس موقع پر عاطف قریشی،آصف وسیم ملک،چوہدری عمران،حافظ پرویز،قاری عنصر،ملک صفدر ، حافظ محمد وسیم کے علاوہ عمائدین علاقہ کی کثیر تعداد موجود تھی،شیخ زیشان سعید کا کہنا تھا کہ ملک کو عدم استحکام کی جانب دھکیلنے والے ملک دشمن ایجنڈے پر کاربند ہیں،انھوں نے کہا کہ فخر پوٹھوار چوہدری نثار علی خان کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں،ملک سے دہشتگردی کے خاتمہ اور امن وامان کی قیام میں انکی خدمات مثالی ہیں،وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے متعلق پیپلز پارٹی کا موقفانتہائی مضحکہ خیز اور ذاتی عناد پر مبنی ہے،اداروں سے رشوت اور سفارش کے کلچر کو ختم کرنے کا کریڈٹ چوہدری نثار علی کو جاتا ہے جنہوں نے ہمیشہ محب وطن ہونے کا ثبوت دیا،آج جو لوگ ان پر تنقید کر رہے ہیں وہ صرف سیاسی قد گھاٹ بڑھانے کے لئے بڑھکیں مار رہے ہیں، انھوں نے کہا کہ کارکنان مسلم لیگ ن کو چوہدری نثار علی خان کی دلیرانہ قیادت پر فخر ہے ،جنہوں نے کسی مقام پر اصولوں پر سودے بازی نہ کی اور استقامت کا ثبوت دیا،یہی طرز سیاست انکا طرہ امتیاز ہے جس پر کارکنان کو فخر ہے،انھوں نے یوسی کی سطح پر نو منتخب چئیرمین کی تقرری پر انھیں مبارک باد دیتے ہوئے اس امر کا اظہار کیا کہ وہ ہمیشہ اپنی بہترین صلاحیتیں بروے کار لاتے ہوئے اپنے فرائض منصبی کو احسن طریقے سے نبھائیں گے،انھوں نے چئیرمین زکوۃ و عشر کمیٹی ضلع راولپنڈی شیخ ساجد الرحمان کی کاوشوں کو سراہا جنہوں نے حقیقی معنوں میں مسلم لیگ ن کے ویژن کو نہ صرف پروان چڑھایا بلکہ بہترین کردار کے مالک افراد کو یہ ذمہ داری سونپ کر فلاح انسانیت کے لئے مثالی کردار ادا کیا،

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button