تازہ ترینعلاقائی

ٹیکسلا:پاکستانی حکمرانوں نے کشمیر کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کیں، شمس الرحمان سواتی

ٹیکسلا(ڈاکٹر سید صابر علی سے)امیر جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی شمس الرحمان سواتی نے کہا ہے کہ پاکستانی حکمرانوں نے کشمیر کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کیں ان خیالات کا اظہار انھوں نے ٹیکسلا میں یکجہتی کشمیر ریلی سے خطاب کے دوران کیا۔امیرجماعت اسلامی پاکستان سینیٹرسرا ج الحق کی اپیل پر ملک بھرکی طرح ضلع راولپنڈی کے تحصیل ہیڈکواٹرز میں بھی 5فروری کشمیری عوام سے اظہاریکجہتی کے طورپر منایا گیا اس موقع پریکجہتی کشمیرریلیاں ،سیمینار، کانفرنسززسمیت اظہاریکجہتی زنجیربنائی گئیں ۔جماعت اسلامی کے زیراہتمام مورگاہ کے مقامی میرج ہال میں یکجہتی کشمیرکانفرنس منعقد ہوئی ٹیکسلا میں یکجہتی کشمیر ریلی کے شرکاء سے خطاب کے دوران امیرضلع شمس الرحمن سواتی نے کہاکہ کشمیری عوام اس سے قبل بھی ڈوگرہ راج کے خلاف جدوجہد کررہے تھے اوراب 70برسوں میں ان کی بے پناہ قربانیاں ہیں انھوں نے اپنی جانیں قربانی کیں،ہرآنے والے حکمران نے مسئلہ کشمیر کے حوالے سے اپنی ذمہ داریوں کو پورا نہیں کیا ،کشمیری عوام پاکستان کومقدس اورمحترم سمجھتے ہیں ،چند دن قبل رات کے اندھیرے میں ٹرمپ کے حکم پر حافظ سعید اورجماعت الدعوہ پرپابندی لگادی گئی اورجوازیہ بنایا گیا کہ یہ عمل ہم نے اقوام متحدہ کی ایک قرارداد کے تحت کیا لیکن 69برسوں سے کشمیری عوام کے حق میں قرارداد اقوام متحدہ میں موجو دہے اس پر توعمل نہیں کیا گیا ۔یکجہتی کشمیر ریلی سے سابق امیدفوار قومی اسمبلی محمد فیصل اقبال ، سابق ایم پی اے جماعت اسلامی پروفیسر محمد وقاص خان،دیگر مقامات پر یکجہتی کشمیر ریلی سے نائب امیرضلع ظفرالحسن جوئیہ ،امرائے زون امتیازعلی اسلم وچوہدری عطاء ربانی ،الخدمت کے ضلعی صدروچیئرمین یونین کونسل رحمت آباد محمد تاج عباسی ،نائب امیرزون خالد محمود مرزا سمیت دیگررہنماؤں نے بھی خطاب کیا ۔پروگرام کے اختتام پریکجہتی کشمیرریلی کاانعقاد کیا گیا اس موقع پر شرکاء نے کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کے حق اورہندوستان کے مظالم کے خلاف زبردست نعرے بازی کی ۔ گوجرخان میں منعقد ہ یکجہتی کشمیر سیمینارکے مہمان خصوصی ضلعی جنرل سیکرٹری راجہ محمد جواد نے اپنے خطاب میں کہاکہ کشمیری عوام تکمیل پاکستان کی جنگ لڑرہے ہیں پاکستانی عوام ان کی پشتیبان بن جائے ۔ اس موقع پر امیرپی پی3راجہ محمدعمیر،امیرپی پی 4منیرمرزاسمیت دیگرسیاسی وسماجی قائد ین نے بھی خطاب کیا ۔کلرسیداں میں قرطبہ مسجد سے کلرچوک تک یکجہتی کشمیر ریلی کی قیادت گروپ لیڈرNA-52خالد محمود مرزا ،امیرپی پی5جاوید اخترسمیت دیگرسیاسی رہنماؤں نے کی ۔سرائے کالا چوک ٹیکسلا میں منعقدہ یکجہتی کشمیر ریلی سے امیرضلع شمس الرحمن سواتی ،نائب امیرضلع وامیدوارپی پی 8محمد وقاص خان ،امیرجماعت اسلامی واہ کینٹ رفیق احمد ،امیرجماعت اسلامی ٹیکسلا ملک سروراعوان سمیت دیگررہنماؤں نے خطاب کیا ۔

یہ بھی پڑھیں  معصوم لوگوں پرحملےکرنے والوں سے جنگ لڑرہے ہیں،وزیراعظم

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker