تازہ ترینعلاقائی

ٹیکسلا: بارایسوسی ایشن کے انتخابات پروگریسیو لائرز گروپ نے میدان مارلیا

ٹیکسلا (نامہ نگار)ٹیکسلا بار ایسوسی ایشن کے انتخابات پروگریسیو لائرز گروپ نے میدان مار لیا،افضل جنجوعہ صدر ، راجہ محمد کامران جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے،گروپ کے تمام امیدوار جیت گئے ،،تفصیلات کے مطابق ٹیکسلا بار ایسوسی ایشن کے الیکشن چیئرمین الیکشن کمیٹی رفاقت حسین شاہ کے زیر نگرانی منعقد ہوئے الیکشن بورڈ کے دیگر اراکین میں عبدا لغفور ساقی اور ملک طاہر اعجاز شامل تھے، نتائیج کے مطابق کل 172 وکلاء نے حق رائے دہی استعمال کیا نتائج کے مطابق پروگریسیو لائرز گروپ کے صدارتی امیدوار محمد افضل جنجوعہ کو کل 93 ووٹ کاسٹ ہوئے جبکہ انکے مدمقابل پروفیشنل لائرز فورم کے صدارتی امیدوار سید اکرار حیدر کو کل 80 ووٹ ملے اس طرح محمد افضل جنجوعہ 13 ووٹوں کی لیڈ سے صدر منتخب ہوگئے ، جنرل سیکرٹری کے الیکشن میں پروگریسیو لائرز گروپ کے امیدوار راجہ محمد کامران کو کل 100 ووٹ کاسٹ ہوئے جبکہ انکے مدمقابل امیدوار شفقت ایزدی راجپوت جو کہ پرفیشنل لائرز فورم کے نامزد امیدوار تھے کو 72ووٹ ملے اس طرح راجہ محمد کامران 32 ووٹوں کی واضح لیڈ کے ساتھ جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے ،یاد رہے کہ پروگریسیو لائرز گروپ کو ٹیکسلا بار کے سینئیرز وکلاء کی حمائت حاصل تھی جبکہ پروفیشنل لائرز فورم کو بار کے ینگ وکلاء کی حمائت حاصل تھی،الیکشن نتائج کے مطابق نائب صدر کے الیکشن میں میڈم طاہر انجم ،جوائنٹ سیکرٹری کی نشست پر شیخ شرجیل آفتاب لائبریری سیکرٹری کی نشست پر رانا راحت حنیف جبکہ فنانس سیکرٹری کے لئے قرۃ العین راجپوت کامیاب قرار پائے،ادہر پروگریسیو گروپ کی شاندار کامیابی پر گروپ کے اراکین نے خوشیاں منائیں اور مٹھائیاں تقسیم کیں ،یاد رہے کہ ٹیکسلا بار کی تاریخ میں پہلی بار دونوں گروپوں کے امیدواروں کو پروجیکشن میٹنگ میں اپنا منشور پیش کرنے کے لئے بار روم میں تقریب منعقد کی گئی تھی جہان دونوں پینلز کے امیداروں نے اپنا منشور اور جذبات احساسات سے وکلاء کو آگاہ کی تھا ،الیکشن کے موقع پر بار روم کے ارد گرد دونوں گروپوں کے حامیوں نے کتبے آویزاں کئے ہوئے تھے ، اور زور شور سے الیکشن کی گہما گہما جاری تھی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button