تازہ ترینعلاقائی

واہ ٹیکسلا سرکل میں منشیات فروشوں کے ڈیرے، آئے روزچوری ڈکیتی راہزنی کی وارداتیں

ٹیکسلا(نامہ نگار)واہ ٹیکسلا سرکل میں منشیات فروشوں کے ڈیرے،آئے روزچوری ڈکیتی راہزنی کی وارداتیں،جی ٹی روڈ پر واقع ہوٹل بھی پولیس سرپرستی میں قحبہ خانے اورمنشیات فروشی کے اڈے بن چکے، واہ کینٹ میں منعقد سی پی او راولپنڈی کی پریس کانفرنس میں مقامی پولیس افسران نے پرانے حل شدہ مقدمات کی تفصیلات جاری کرکے اعلی افسران کو سب اچھا کی رپورٹ دیدی،پولیس جی ٹی روڈ واہ کینٹ اور ٹیکسلا کے رہائشی علاقوں میں سرشام چور اچکوں کی کاروائیوں کا سدباب کرنے میں بری طرح ناکام تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز ڈی ایس پی ٹیکسلا واہ سرکل کے دفتر میں منعقد ہونیوالی پریس کانفرنس میں مقامی پولیس افسران نے عرصہ دراز قبل حل شدہ مقدمات کی تفصیلات سی پی او راولپنڈی اسرار احمد عباسی اور صحافیوں کے سامنے پیش کرکے اپنی کارکرردگی کا ڈھنڈوراپیٹ ڈالا جبکہ حقائق اسکے برعکس ہیں حالیہ چوری راہزنی ڈکیتی کے مقدمات میں کوئی پیش رفت ہوسکی اور نہ ہی مقامی پولیس نے ان وارداتوں میں ملوث کسی ملزم کوگرفتار کیا دوسری جانب مقامی پولیس کیجانب سے چوری ڈکیتی راہزنی کی واردات کامقدمہ درج نہ کرنے کی شکایت بھی عام ہے گذشتہ روزدوران نماز جامعہ صدیقہ لالہ رخ میں مسجد کے چندہ بکس کے تالے توڑ کر نامعلوم چور ہزاروں روپے لے اڑے مقامی پولیس جی ٹی روڈسے موٹر سائیکلسی ڈی 70 نمبرRIK-09-4680 کی چوری اورتھانہ صدر واہ کے سامنے دوکانوں پر ڈکیتی کی واردات کا مقدمہ بھی درج کرنے سے گریزاں ہے عوامی وسماجی حلقوں نے وفاقی وزیر داخلہ اور وزیراعلی پنجاب سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں  پتوکی:SSPانویسٹی گیشن کےزیرصدارت مختلف تنظیموں کاخصوصی اجلاس

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker