تازہ ترینعلاقائی

ٹیکسلا:ایڈو کا ڈھوک پٹھان میں ایک روزہ فری آئی کیمپ،سات سو مریضوں کا معائنہ کیا گیا

ٹیکسلا(ڈاکٹر سید صابر علی/ نامہ نگار)ایڈو کا ڈھوک پٹھان میں ایک روزہ فری آئی کیمپ،سات سو مریضوں کا معائنہ ،ساٹھ موتیا آپریشن بک کئے گئے،سینکڑوں مریضوں کو نظر کی عینکیں اورمفت ادویات دی گئیں،تفصیلات کے مطابق علاقہ کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت فرخ سلیم سابق امیدوار کونسلر کینٹ بورڈ واہ کینٹ ، راجہ شیراز اصغر سابق امیدوار کونسلر کینٹ بورڈ واہ کینٹ اور راجہ سرفراز معروف کاروباری شخصیت رہنما مسلم لیگ ن کے خصوصی تعاون سے واہ کینٹ کی معروف فلاحی تنظیم آئی ڈونرز آگنائزیشن کے زیر اہتمام ڈھوک پٹھان میں ایک روزہ فری آئی کیمپ لگایا گیا، جس کی بھرپور منادی کی گئی تھی ،ماہر ڈاکٹرز آئی سپشیلسٹ ڈاکٹرممتاز چوہدری،ڈاکٹر شکیل خان،ڈاکٹر عثمان نواز ،ڈاکٹر اشتیاق،ڈاکٹر مرتضیٰ،لیڈی ڈاکٹر انعم،ڈاکٹر ارم، ڈاکٹر اسمہ آفتاب،اور ایڈو کے پیرا میڈیکل سٹاف آپٹومیٹرس ضیالرحمان ، خالد اسحاق، سلمیٰ حکیم،بلال عبداللہ نے کیمپ میں آئے مرد خواتین مریضوں کی آنکھوں کا جدید ایکوپمنٹ سلٹ لیپ،آٹو ریفر یکٹو میٹر،آپتھا لمو اسکوپ اور ریٹنو اسکوپ کی زریعے چیک اپ کیا،فری آئی کیمپ میں او پی ڈی کی تعداد سات سو تھی ،جس میں ساٹھ مریضوں کو موتیا کے آپریشن کے لئے تاریخ دی گئی، جبکہ چار سو پچاس مریضوں کو نظر کی خرابی پر مفت عینکیں دی گئیں،مفت ادویات کی فراہمی کے لئے ایڈو ڈسپنسری لگائی گئی تھی جہاں پانچ سو مریضوں کو مفت ادویات فراہم کی گئیں،اہل علاقہ نے ایڈو کی فلاحی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے دیہی لوگوں کو انکی دہلیز پر جدید سہولت مہیا کرنے کے لئے فری آئی کیمپ کا انعقاد کیا، میزبان فرخ سلیم نے ایڈو منتظمین کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے انکی خصوصی دعوت پر ڈھوک پٹھان میں فری آئی کیمپ لگا یا، میزبان تقریب نے ایڈو منتظمین کے لئے پر تکلف کھانے کا بندوبست کیا تھا ،فری آئی کیمپ کے موقع پر راجہ شیراز اصغر ، راجہ سرفراز نے فری آئی کیمپ کے مختلف شعبے دیکھے، اور ایڈو کی فلاحی خدمات پر پوری ٹیم کی خدمات کو سراہا،انکا کہنا تھا کہ ایڈو کے تمام اراکین خدمت خلق کے حقیقی جذبے سے سرشار ہیں ، علاقہ میں ایسی این جی او کا ہونا یہاں کے شہریوں کے لئے کسی نعمت سے کم نہیں ،

یہ بھی پڑھیں  تعلیمی اداروں کے اوقات کار کم کر دئیے گئے، نوٹیفکیشن جاری

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker