تازہ ترینعلاقائی

ٹیکسلا: بلدیاتی الیکشن میں پی ٹی آئی کلین سویپ کرے گی، ملک اشتیاق اکبر

ٹیکسلا( نامہ نگار)پی ٹی آئی کے رہنما حاجی ملک اشتیاق اکبر نے کہا ہے کہ بلدیاتی الیکشن میں پی ٹی آئی کلین سویپ کرے گی،عوام کو کرپٹ حکمرانوں سے نجات صرف پی ٹی آئی دلوائے گی،عمران خان نے ملک میں حقیقی جمہوریت کی داغ بیل ڈالی موروثی سیاست کرنے والی پارٹیوں سے عوام نالاں میں آنے والا وقت پی ٹی آئی کا ہوگا،ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا ، ملک اشتیاق اکبر کا کہنا تھا کہ عمران خان واحد سیاسی لیڈر ہیں جو نہ سر محب وطن ہیں بلکہ درد دل رکھنے والے انسان ہیں اور ملک کے لئے کچھ کرے کی تمنا رکھتے ہیں اسی وجہ سے پی ٹی آئی کی مقبولیت میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے،لوگ تبدیلی لانا چاہتے ہیں ،سیاست کو زریعہ معاش بنانے والوں نے اس ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا ،نجکاری کے نام پر منافع بخش اداروں کو وانے پونے فروخت کیا اور اپنوں کو نوازنے ک پالیسی پر کاربند رہے، جس کی وجہ سے پاکستان کا امیج بین الاقوامی سطح پر مجروع ہوا،انھوں نے پاک فوج کی خدمات پرا نھیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں امن وامان کی بحالی اور دہشتگردوں کی کمر توڑنے میں پاک فوج کا کردار قابل ستائش ہے پوری قوم کو ان پر فخر ہے اور ساری قوم پاک فوج کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے،

یہ بھی پڑھیں  سرگودھا:سرگودہا پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی 4237 گرام چرس اور 1717 گرام ہیرو ئن برآمد 09گرفتار

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker