تازہ ترینعلاقائی

ٹیکسلا:مدنی مسجدمحلہ مدنی ٹھٹہ روڈپر سیوریج کی نکاسی آب کا نالہ مکینوں کے لئے وبال جان بن گیا

ٹیکسلا(ڈاکٹر سید صابر علی/نامہ نگار)مدنی مسجدمحلہ مدنی ٹھٹہ روڈپر سیوریج کی نکاسی آب کا نالہ مکینوں کے لئے وبال جان بن گیا،گلی میں پھیلے گندے پانی نے نمازیوں کو مصیبت سے دوچار کردیا،توجہ دلانے کے باوجود مقامی انتظامیہ تس سے مس نہیں ہورہی ، شہریوں کی جانب سے متعدد مرتبہ ای سی ٹیکسلاکو تحریری درخواست دی گئی سروے بھی ہوا لیکن کام جوں کا توں ہے،لوگوں کے اجتماعی مسائل کے حل میں بھی سیاسی وابستگی چیک کی جاتی ہے،انتظامیہ ن لیگ لونڈی بنی ہوئی ہے،ٹھٹہ روڈ پر ملحقہ آبادیوں کو سپلائی ہونے والی سٹریٹ لائٹس کے لئے بجلی کی فراہمی کے مقصد سے لگایا گیا پچیس کے وی کا ٹرانسفارمر دو سال سے خراب ہت متعدد مرتبہ توجہ دلائی گئی مگر شہریوں کی کوئی شنوائی نہ ہوئی، تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی وارڈ نمبر 20 سے امیدوار برائے کونسلر محمد افسر خان نے میڈیا کی توجہ مسجد سے سیوریج کا گندا پانی علاقے میں پھیلنے جیسے اہم مسلہ کی جانب مبذول کرائی انکا کہنا تھا کہ مسجد مدنی محلہ مدنی میں نمازیوں کی تہارت کے لئے بنایا گیا باتھ روم سے گندا پانی گلی میں پھیل رہا ہے ، جبکہ ایک چھوٹی نالی بنائی گئی جس سے نکاسی کی بجائے رکاوٹ ہوتی ہے اور نالی بند ہونے سے سیوریج کا پانی گلی میں پھیل جاتا ہے اس ضمن میں خود انھوں نے اور مکینوں کی جانب سے تحریری درخواست اسسٹنٹ کمشنر ٹیکسلا شاہد عمران مارتھ کو دی گئی جس پر سروے بھی مکمل ہوچکا انکا کہنا تھا کہ مذکورہ سو فٹ کے نئے سیوریج بچھانے پر ایک لاکھ کے روپے لاگت آتی ہے جو کسی ٹیڈر کے بغیر اے سی اپنے صوابدیدی اختیارات استعمال کرتے ہوئے کرسکتا ہے یہاں پر بھی سیاسی وفاداری آڑے آجاتی ہے اور شہری اسکی بھینٹ چڑھ جاتے ہیں جبکہ مذکورہ کام اجتماعی نوعیت کا ہے اس میں بھلا یہاں کے نمازیوں اور گلی کے رہائشیوں کا ہوگا،جبکہ ٹھٹہ روڈ پر لگا پچیس کے وی کا ٹرنسفارمر عرصیہ دوسال سے خراب ہے جس کی وجہ سے ملحقہ آبادیوں میں سٹریٹ لائٹس بند پڑیں ہے اس اہم مسلہ کے حل پر بھی کوئی توجہ نہیں دی جاتی،

یہ بھی پڑھیں  کراچی:سندھ بجٹ پر تحفظات،ایم کیو ایم نے کل سندھ بھر میں ہڑتال کی کال دیدی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker