تازہ ترینعلاقائی

ٹیکسلا :کنٹونمنٹ بورڈ کی پچیس سالہ تاریخ میں پہلی بار ایک خاتون نے کونسلر کی نشست پراپنے کاغزات نامزدگی جمع کرائے

ٹیکسلا ( نامہ نگار) کنٹونمنٹ بورڈ کی پچیس سالہ تاریخ میں پہلی بار ایک خاتون نے کونسلر کی نشست پر اپنے کاغزات نامزدگی جمع کرائے خاتون وارڈ سات سے الیکشن لڑ رہی ہیں جبکہ تعلق فیصل اقبال گروپ سے ہے ، ادہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خاتون امیدوار ساجدہ بیگم کا کہنا تھا کہ خواتین بھی مردوں سے کسی طرح کم نہیں انکا الیکشن میں حصہ لینا اس بات کی دلیل ہے کہ ہمارے بھی وہی جذبات اور احساسات ہیں جو کسی مرد امیدوار کے ہوسکتے ہیں انھوں نے مذید کہا کہ انکا تعلق پاکستان آواز خلق پارٹی سے ہے جس کے چیئرمین محمد فیصل اقبال ہیں جنہوں نے اپنے ذاتی خرچ سے کروڑوں روپے کے فلاحی منصوبے مکمل کئے ،ہنجیرہ قبرسان ٹیکسلا میں کروڑوں روپے کی جنازہ گاہ بنائی ، منیر�آباد کے لوگوں کو کئی کنال اراضی خرید کر عوام کے لئے وقف کی اسی طرح گٹیہ روڈ پر دس کنال اراضی قبرستان کے لئے وقف کی ، آلاں والے قبرستان میں کروڑوں روپے کی جنازہ گاہ بنائی ،اسی طرح مستحق بچوں کے لئے اصلاحی ویلفیئر سکول قائم کیا جہاں سینکڑوں غریب بچے اور بچیاں زیور تعلیم سے آراستہ ہورہی ہیں، انکا کہنا تھا کہ وہ خدمت خلق کے حقیقی جذبے سے سرشار ہوکر میدان سیاست میں آئی ہیں اور فیصل اقبال کے سماجی اور فلاحی کاموں کو آگے بڑھائیں گی ، ادہر خاتون کی الیکشن میں آمد پر حلقہ سات کی سیاسی شخصیات سوچ وچار میں پڑ گئیں جبکہ خاتون زور شور سے اپنی انتخابی مہم کے دوران گھر گھر اپنی کنوینسنگ میں مصروف ہیں حلقہ میں نئی تبدیلی پر لوگوں میں چے مے گوئیاں شروع ہوچکی ہیں ،اور خاتون کے نیک جذبوں پر انھیں حلقہ عوام کی جانب سے بھرپور عوامی پذیرائی مل رہی ہے،مختلف پارٹیوں کی جانب سے جماعتی بنیادوں پر الیکشن کے اعلان ہونے کے بعد انکی پارٹیوں میں ٹکٹ نہ ملنے پر بغاوت شروع ہوگئی ،

یہ بھی پڑھیں  ضلع قصور سےمسلم لیگ ن کے 50ہزار افراد استقبال کے لیے لاہور پہنچیں گے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker