تازہ ترینعلاقائی

پاکستان اکیڈمی آف فیملی فزیشن واہ کینٹ ٹیکسلا حسن ابدال چیپٹر کا اجلاس، ڈاکٹرز کے حل طلب جملہ مسائل پرتمام ڈاکٹرزکو آن بورڈکرلیا گیا

ٹیکسلا(نامہ نگار)پاکستان اکیڈمی آف فیملی فزیشن واہ کینٹ ٹیکسلا حسن ابدال چیپٹر کا اجلاس، ڈاکٹرز کے حل طلب جملہ مسائل پر تمام ڈاکٹرز کو آن بورڈکرلیا گیا،ڈاکڑز کو قانونی معاونت فراہم کرنے کے لئے تنظیم کی جانب سے ملک طاہر اعجاز ایڈووکیٹ کو لیگل ایڈوائزر مقرر کردیا گیا،اجلاس سے مرکزی صدر ڈاکٹر طارق میاں کا ٹیلفونک خطاب ، کلینکل کریڈٹ اوقات پی ایم ڈی سی ، ہیلتھ کئیر کمیشن، سمیت سیکورٹی مسائل پر تفصیلی بریفنگ دی گئی،واہ کینٹ ٹیکسلا حسن ابدال میں پرائیویٹ ہسپتالوں ، بڑے کلینکس پر سیکورٹی انتظامات کو بہتر بنناے کے لئے ڈی ایس پی ٹیکسلا سرکل سلیم خٹک نے حکومتی ہدایات سے آگاہ کیا ، تفصیلات کے مطابق ڈاکٹرز کی معروف تنظیم پاکستان اکیڈمی آف فیملی فزیشن واہ کینٹ ، ٹیکسلا اور حسن ابدال چیپٹر کا اجلاس واہ کینٹ کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا،سرپرست تنظیم ڈاکٹر شاہد نواز صدر ڈاکٹر سید اسد علی ، جنرل سیکرٹری ڈاکٹرملک الہیٰ بخش اعوان نے ڈاکٹرز کو درپیش مسائل پر روشنی ڈالی اور باہمی مشاورت سے اسکے تدارک کے لئے لائح عمل طے کیاگیا،مرکزی صدر پاکستان اکیڈمی آف فیملی فزیشن ڈاکٹر طارق میاں نے ڈاکٹرز سے ٹیلفونک خطاب کیا،اور ڈاکٹرز کے سوالوں کے جواب دیئے،اجلاس میں ڈاکٹر بینش ریاض،ڈاکٹر آسیہ، ڈاکٹر نیلم ،ڈاکٹرمہوش،ڈاکٹر سحرش ،ڈاکٹر احسام الرشید،ڈاکٹر قدوس ہاشمی ،ڈاکٹر حفیظ عطالرحمان،پروفیسر ڈاکٹر ہمایوں،ڈاکٹر بابر الہیٰ،ڈاکٹر زاہد یوسف،ڈاکٹر میر اختر،ڈاکٹر سہیل اقبال ،ڈاکٹر منصورالحق ،ڈاکٹر ملک طاہر رحمان،ڈاکٹر محمد عدنان خان،ڈاکٹر محمد شاہد،ڈاکٹر رانا محمد اجمل،ڈاکٹر نوید اختر،ڈاکٹر شاہد نواز،ڈاکٹر عون اعجاز بھٹی،کے علاوہ تنظیمی سے وابستہ ڈاکٹرز نے شرکت کی،ڈی ایس پی ٹیکسلا سرکل سلیم خٹک نے سیکورٹی اور دہشتگردی جیسے واقعات سے بچاو کے لئے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں جبکہ پولیس کے پاس نہ اتنے وسائل ہیں اور نہ افرادی قوت کہ ہر جگہ سیکورٹی مہیا کی جاسکے انھوں نے ڈاکٹرز پر زور دیا کہ وہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے فول پروف سیکورٹی کا بندوبست کریں تاکہ حکومتی احکامات کی بجاآوری کو ممکن بنایا جاسکے ،مرکزی صدر پاکستان اکیڈمی آف فیملی فزیشن ڈاکٹر طارق میاں نے ڈاکٹرز کی جانب سے کئے گئے متعدد سوالات پر تفصیلی وضاحت کی، اور ڈاکڑز کموینٹی کو ہر قسم حل طلب مسائل پر مکمل تعاون کا یقین دلایا ،

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button