تازہ ترینعلاقائی

ٹیکسلا:سالانہ عرس خواجہ پیر محمد شفیع عباسی قادری و جلسہ دستار فضیلت بارہ اپریل کو جامعہ رضویہ انوارالعلو م واہ کینٹ میں منعقد ہوگا

ٹیکسلا ( نامہ نگار )سالانہ عرس خواجہ پیر محمد شفیع عباسی قادری و جلسہ دستار فضیلت بارہ اپریل کو جامعہ رضویہ انوار العلو م واہ کینٹ میں منعقد ہوگا،امیر شباب اسلامی پاکستان قاری مفتی محمد حنیف قریشی اور خطیب ملتان مولانا مخدوم محمد جعفر قریشی کا خصوصی خطاب ہوگا،منتظم صاحبزادہ محمود احمد عباسی کے مطابق عرس و جلسہ دستار فضیلت و تقسیم انعامات کے سلسلے میں تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں،صاحبزادہ محمد عثمان عباسی آرگنائزر تنظیم نوجوانان اہل سنت استقبالیہ کمیٹی کی نگرانی کریں گے،تفصیلات کے مطابق جامعہ رضویہ انوار العلوم کے جاری کردی دعوتی بروشر کے مطابق بارہ اپریل بروز اتوار بوقت صبح دس بجے سالانہ عرس خواجہ پیر محمد شفیع عباسی قادری ،سید عبدالقادر جیلانی جلسہ دستار فضیلت تقسیم انعامات کی پر روح پرور تقریب زیر سرپرستی حضرت علامہ پیر عبدالقادر صدر تنظیم اہل سنت انٹر نیشنل و پرنسپل جامعہ رضویہ انوار العلوم واہ کینٹ میں منعقد ہوگی،تقریب سے قاری مفتی محمد حنیف قریشی ، مولانا مخدوم محمد جعفر قریشی آف ملتان ، پروفیسر ساجد محمود عباسی ،پیرزادہ حسن محی الدین عباسی کے علاوہ دیگر علماء کرام خطاب کریں گے ، روح پرور تقریب جلسہ دستار فضیلت و سالانہ عرس کی نگرانی صاحبزادہ محمود احمد عباسی ، صاحبزادہ محمد عثمان عباسی ، منعقد ہورہی ہے جبکہ منتتظمہ کمیٹی میں صاحبزادہ محمد علی خان قادری،قاری عامر عزیز عباسی و دیگر شامل ہیں،اراکین منتظمہ کمیٹی تنظیم اہل سنت انٹر نیشنل کی جانب سے لوگوں سے استداء کی گئی ہے کہ وہ اس روح پرور محفل میں شریک ہوکر تقریب کی رونق کو دوبالا کریں ،تقریب میں ملک کے مایہ ناز اور نامور ثناخواں بھی شریک ہونگے،وائس پرنسپل جامعہ رضویہ حضرت علامہ صاحبزادہ محمود احمد عباسی کے مطابق تقریب کے تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے جبکہ سیکورٹی کی نگرانی بھی جامعہ رضویہ کے طالب علم سرانجام دیں گے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button