تازہ ترینعلاقائی

ٹیکسلا:الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کیبعد یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہو گئی ہے کہ الیکشن دھاندلی زدہ تھے

ٹیکسلا( نامہ نگار)پی ٹی آئی کے نو منتخب کونسلر کینٹ بورڈ واہ کینٹ ملک اظہر نواز عرف اجی ملک نے کہا ہے کہ الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کیبعد یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہو گئی ہے کہ الیکشن2013دھاندلی زدہ تھے،اس فیصلے سے تحریک انصاف کی اخلاقی فتح ہوئی ہے،کینٹ بورڈ ٹیکسلا اور کینٹ بورڈ واہ میں تحریک انصاف کی واضع کامیابی نے ثابت کر دیا ہے کہ اس حلقہ کے عوام ممبر قومی اسمبلی غلام سرور خان، ملک تیمور مسعود اکبر اور محمد صدیق خان کی قیادت میں متحد ہیں،کینٹ بورڈ کے انتخابات کے آغاز سے ہمارے مخالفین نے جو سازشیں شروع کی تھیں ابھی تک وہ مصروف عمل ہیں لیکن کینٹ بورڈ واہ کے عوام نے فیصلہ دے دیا ہے ،ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا ملک اظہر نواز نے کہا کہ ہم نے پہلے بھی اہل کینٹ بورڈ واہ کی خدمت کی اور آئندہ بھی اس روائت کو برقرار رکھیں گے،پہلے بھی سازشی عناصر کو ہزمیت کا سامنا کرنا پڑا اور آئندہ بھی وہ اپنے مزموم ارادوں میں ناکام ہونگے ،واہ ٹیکسلا تحریک انصاف کا مضبوط قلعہ بن چکا ہے ،اب یہاں مخالفین کی کوئی چال کارگر ثابت نہ ہوگی اور نہ ہی یہاں کے عوام کسی کے جھانسے میں آئیں گے ستمبر میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف کامیابی کے جھنڈے گاڑے گی ،انھوں نے کہا کہ ہمارے قائدین نے تحصیل ٹیکسلا میں متعدد میگا پروجیکٹس پایہ تکمیل تک پہنچائے ،علاقہ سے نفرت کی سیاست کا خاتمہ کیا اور خدمت کی سیاست کو فروغ دیا ۔عوام نے کینٹ بورڈ کے انتخابات میں پولیس کلچر ، دھونس دھاندلی اور ٹاوٹی کی سیاست کو ختم کرنے کے لئے پی ٹی آئی کو بھاری منڈیٹ دیا،

یہ بھی پڑھیے :

One Comment

  1. pTI ki fatah hui awam nay PTI ka sath dia ab PTI ko chahyay keh awam kay masail hal kerna shorun karain is tarah awam ko khushi ho gi.

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker