تازہ ترینعلاقائی

پاک فوج وطن عزیز کی سرحدوں کی حفاظت کیلئے ہمہ وقت تیارہے، بھارت کسی غلط فہمی میں نارہے: محمد سرور علوی

ٹیکسلا(نامہ نگار)پاک فوج وطن عزیز کی سرحدوں کی حفاظت کے لئے ہمہ وقت تیار ہے،بھارت کسی غلط فہمی میں نا رہے ، پاکستانی قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،پاک فوج کے سپہ سالار نے جرات اور بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے پوری پاکستانی قوم کے حقیقی جذبوں کی ترجمانی کی ہے، قوم ملکی دفاع کے لئے متحد ہے، برما میں مسلمانوں کی نسل کشی قابل مذمت اور انسانی حقوق کے علمبرداروں کے منہ پر طمانچہ ہے،حکومت بھارت کے مکروہ اور بھیانک کردار کو عالمی سطح پر بے نقاب کرے، بھارتی وزیر اعظم کی اشتعال انگیزی خطے کو تباہی کی جانب لے کر جا رہی ہے ان خیالات کا اظہار الحاشر ٹرسٹ کے چیئرمین محمد سرور علوی نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا سرور علوی کا کہنا تھا کہ بھارت شائد یہ بات بھول گیا ہے کہ کارگل محاذ پر اس کے ہلاک فوجیوں کے لئے تابوت کم پڑ گئے تھے بھارت کسی غلط فہمی میں نا رہے پاکستانی قوم نے چوڑیاں نہیں پہن رکھیں پاک فوج کسی بھی بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی بھر پور صلاحیت رکھتی ہے اور نا ہی پاکستان کو بھارت میانمار سمجھے ملک کی بقاء اور سالمیت کے لئے پوری پاکستانی قوم پاک فوج کی پشت پر کھڑی ہے جبکہ سول سوسائٹی سمیت ملک کی تمام سیاسی و مذہبی جماعتیں ملکی دفاع میں ایک پیج پر متحد ہیں۔انہوں نے برما میں مسلمانوں پر انسانیت سوز مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت او آئی سی اور اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم پر مسئلہ کو اٹھائے افسوس کا مقام ہے کہ برادر ملک ترکی کے علاوہ کسی اسلامی ملک کے سربراہ نے برما میں مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف آواز بلند نہیں کی جو امت مسلمہ کے لئے لمحہ فکریہ ہے انسانی حقوق کی بات کرنے والے آج انسانیت سوز مظالم پر خاموش تماشائیوں کا کردار ادا کر رہے ہیں پاکستانی حکمرانوں کو عوام کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے برما میں وحشت اور بربریت کے اس خونی کھیل کو روکنے کے لئے عملی اقدامات کرنے ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button