تازہ ترینعلاقائی

پیپلزپارٹی تحصیل ٹیکسلاکے زیراہتمام سابق وزیراعظم پاکستان بے نظیربھٹوشہیدکی سالگرہ کے موقع پر تقریب کا انعقاد

ٹیکسلا(نامہ نگار)پیپلزپارٹی تحصیل ٹیکسلاکے زیراہتمام سابق وزیراعظم پاکستان بے نظیربھٹوشہیدکی سالگرہ کے موقع پر تقریب کا انعقاد،مقامی قائدین نے کیک کاٹا۔کیک کاٹنے کی تقریب کے موقع پر پیپلزپارٹی تحصیل ٹیکسلا کے صدرملک نجیب الرحمن ارشد، ٹیکسلا سٹی کے صدرضیاء حسین شاہ،راجامشتاق احمد،لیاقت علی خان آف پوڑ،آصف محمودملک اورراجہ ظریف ستی نے خطاب کرتے ہوئے محترمہ بے نظیر بھٹو کی پاکستان اورجمہوریت کے لئے گرانقدرخدمات کوشاندارالفاظ میں سراہااورکہاکہ بے نظیربھٹوکویہ اعزازحاصل ہے کہ وہ مسلم امُہ کی پہلی منتخب خاتون وزیراعظم تھیں جنہوں نے اپنے طالب علمی کے زمانے سے ہی سیاسی جدوجہدکاآغازکردیاتھا اورمرتے دم تک وہ جمہوریت کی مضبوطی کے لئے کام کرتی رہیں ۔وزیراعظم کی حیثیت سے انہوں نے ملک وقوم کی بہتری کے لئے کوئی کسرنہ چھوڑی تھی بالخصو ص ملک میں جمہوریت کے قیام اورمضبوطی کے لئے محترمہ نے بے مثال قربانیاں دیتے ہوئے قیدوبندکی صعوبتیں تک برداشت کیں مگر وہ اپنے اصولی مشن سے ایک انچ بھی پیچھے نہ ہٹیں اوریہی وجہ ہے کہ نہ صرف پاکستان کے عوام بلکہ پوری دنیاآج بھی بے نظیرشہیدکے کارنامو ں کی معترف ہے۔

یہ بھی پڑھیں  مسائل کا گڑھ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker