تازہ ترینعلاقائی

ٹیکسلا:تاریخ گواہ ہے کہ جس نے بھی پیپلز پارٹی کو ختم کرنے کی کوشش کی خود اس دنیا سے رخصت ہوگیا، بیلم حسنین

ٹیکسلا(نا مہ نگار)پیپلز پارٹی شعبہ خواتین پنجاب کی صدرور کن قومی اسمبلی بیلم حسنین نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے جمہوریت کی بقاء کے لئے ہمیشہ قربانیاں دیں،تاریخ گواہ ہے کہ جس نے بھی پیپلز پارٹی کو ختم کرنے کی کوشش کی خود اس دنیا سے رخصت ہوگیا ،پیپلز پارٹی آج بھی عوامی جماعت کے طور پر سیاسی افق پر قائم ہے،حکومت عوام سے کئے وعدوں کو پورا نہ کرسکی نہ لوڈ شیڈنگ رکی اور نہ مہنگائی بے روزگاری کا خاتمہ ، وفاقی بجٹ انتہائی مایوس کن تھا پیپلز پارٹی نے بجٹ میں ملازمین کی تنخواہوں میں سو فیصد اضافہ جبکہ موجودہ حکومت نے صرف ساڑھے سات فیصد اضافہ کیا،بی بی شہید کی قربانیوں کا ثمر ہے کہ آج ملک یں جمہوریت قائم ہے ، پیپلز پارٹی کی تاریخ لازوال قربانیوں سے عبارت ہے،نظریاتی کارکن پارٹی کا قیمتی اثاثہ ہیں ،ان خیالات کا اظہار انھوں نے بی بی شہید کی 62 سالگرہ کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران کیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈویژنل کوآرڈینیٹر ضلع راولپنڈی سابق ایم ایل اے آزاد جموں و کشمیرشگفتہ بٹ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کسانوں ، مزدوروں ۔ ہاریوں کی جماعت ہے جس کی جڑیں عوام میں موجود ہیں ،بی بی شہید نے ہمیشہ جمہوریت کے فروغ اور ملک میں سیاسی استحکام کے لئے جدوجہد کی ، آمروں ، ڈکییٹروں نے پیپلز پارٹی جو دیوار سے لگانے کی کوشش کی مگر پیپلز پارٹی زیادی شد و مد سے ابھری کیونکہ پیپلز پارٹی جماعت کا نام نہیں بلکہ ایک نظریہ کا نام ہے جو عوام کے دلوں میں بستی ہے،اس موقع پر بی بی شہید کی 62 ویں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا جبکہ خواتین اراکین کی کثیر تعداد موجود تھی،

یہ بھی پڑھیں  گوجرانوالہ: مسلم لیگ ن کے شمشاد احمد خان کامیاب

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker