تازہ ترینعلاقائی

ٹیکسلا:کینٹ بوڑد واہ کینٹ میں رشوت کا بازار گرم

ٹیکسلا(/نامہ نگار)کینٹ بوڑد واہ کینٹ میں رشوت کا بازار گرم، فرد کے حصول کے بعد پلاٹ یا مکان چیک کرانے کے لئے موقع کا معائنہ پر بھاری رقم بطور رشوت وصول کی جاتی ہے ،شکایات کے باجود کینٹ بورڈ کے حکام سے پر کان نہیں دھرتے ، نمائندہ وفد ملک زمرد ، سید بشیر حسین شاہ ، ملک یاسین ، شیخ رضوان ، حاجی سجاد ، محمد دین نے میڈیا کو بتایا کہ کمپیوٹرائز فرد حاصل کر کے رجسٹری کینٹ بورڈ میں پیش کی جائے توموقع پر پلاٹ یا مکان چیک کرانے کا حکم دیا جاتا ہے دو دِن دفتر کے چکر لگائے جانے کے بعد موقع چیک کرکے رپورٹ بنا کر ٹیکس برانچ میں چھوٹے کامران کے حوالے کی جاتی ہے کامران سائل کو ٹال مٹول کر کے بھگاتا ہے ، جبکہ رشوت نہ دینے پردوبارہ موقع چیک کرنے کا حکم صادر کر دیتا ہے پھر رجسٹری پیش کرنے والے شخص کے ذ ریعے سے دس سے پچیس ہزار روپے نذرانہ وصول کیا جاتا ہے اور ٹیکس رسید لگا موجود افسر سے دستخط کروا کر اسے درست قرار دیا جاتا ہے،، وفد میں شامل افراد کا کہنا تھا کہ سائلین ہر روز ان رشوت خوروں کے ہاتھوں بلیک میل ہوتے ہیں،مٹھی گرم نہ کرنے والوں کو بار بار چکر لگوائے جاتے ہیں،جبکہ اراضی کمپیوٹرائزہونے کے باوجود فرد کے حصول کے لئے سائل کو پٹوار خانے کے چکر لگوائے جاتے ہیں،

یہ بھی پڑھیں  جھنگ :محلہ غوثیہ آباد سٹیلائٹ ٹاؤن میں سرکاری بیس لائن پر قبضہ مافیا کا راج

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker