تازہ ترینعلاقائی

ٹیکسلا: واپڈا کی مجرمانہ غفلت، گیارہ ہزار کے وی کی ہائی ٹرانسمشن کی ٹوٹی ہوئی تاریں کسی بھی بڑے حادثہ کا موجب بن سکتی ہیں

ٹیکسلا(نامہ نگار)واپڈا کی مجرمانہ غفلت ،ہزارہ روڈ پر گیارہ ہزار کے وی کی ہائی ٹرانسمشن کی ٹوٹی ہوئی تاریں کسی بھی بڑے حادثہ کا موجب بن سکتی ہیں،گزشتہ انتالیس روز سے تاریں زمین پر گری ہوئی ہیں ، محکمہ کے افسران نے خرابی ٹھیک کرنے کے لئے ہزاروں روپے رشوت طلب کر لی،رشوت کی عدم فراہمی پر خطرناک ننگی تاریں کسی بھی بڑے حادثہ کو موجب بننے کے لئے اسی طرح چھوڑ دیں،اہلیان علاقہ واپڈا کی ہٹ دھرمی پر سراپا احتجاج حادثہ ہوا تو اسکی ذمہ دار مقامی افسران ہونگے جنہیں بار بر متنبہ کیا گیا مگر انکے سر وں پر جوں تک نہ رینگی،تفصیلات کے مطابق واہ سٹون اینڈ لائم کوائری پرائیویٹ لیمیٹڈ کے آفس انچارج عبدالواحد نے میڈیا کو بتایا کہ 25 مئی کو ہماری کمپنی کو بجلی فراہم کرنے والی مین سپلائی جو کہ گیارہ ہزار وولٹ کی ہے اور ہزارہ روڈ کے اوپر سے گزرتی ہے،مذکورہ روز ایک اوور لوڈر ٹرالر کے ٹکرانے کی وجہ سے ٹوٹ گئی،محکمہ کے افسران ایکسین ، ایس ڈی او ، سپرنڈنٹ انجینئیر، انچارج مانیٹرنگ سیل آئیسکو ،و دیگر کو تحریری طور پر آگاہ کیا مگر انتالیس روز گزرنے کے باجود بھی اسکی مرمتی نہ کی جاسکی انکا کہنا تھا کہ لائن ٹھیک کرنے کے لئے ایس ڈی او کے کار خاص نے چالیس ہزار روپے رشوت طلب کی ،مگر مطولبہ رقم نہ دینے پر تاحال بجلی کی سپلائی بحال نہ کیا جاسکی،انکا کہنا تھا کہ مذکورہ لائن انتہائی بوسیدہ ہیں پہلے بھی کئی مرتبہ ٹوٹ چکی ہے مگر نہ نتو نئی لائن ڈالی جاتی ہے اور نہ اسکی پراپر مرمتی کا کام سرانجام دیا جاتا ہے ، ادہر زمین پر پڑی گیاری ہزار وولٹ کی تاریں کسی بھی بڑے حادثہ کا موجب بن سکتی ہیں ، شہریوں نے واپڈا کے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لیتے ہوئے ذمہ داران کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی کا مطالبہ کیا ہے رشوت خور افسران کی موجودگی میں عوام سکھ کا سانس نہیں لے سکتے ،

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button