تازہ ترینعلاقائی

حضور ﷺ کی سیت طیبہ پر عمل کر کے ہم دنیا و آخرت کی بھلائی حاصل کرسکتے ہیں:خطیب اہلسنت پیکر فکرو اسلاف علامہ محبوب کبریا ہزاروی

ٹیکسلا ( نامہ نگار)خطیب اہلسنت پیکر فکرو اسلاف علامہ محبوب کبریا ہزاروی نے کہا ہے کہ حضور ﷺ کی سیت طیبہ پر عمل کر کے ہم دنیا و آخرت کی بھلائی حاصل کرسکتے ہیں،رمضان المبارک کی نیک ساعتوں میں اسکا نزول ہوا اور جس نے قرآن پاک کو سمجھ لیا اس نے نجات پائی، اسی ماہ مقدس میں خلیفہ چہارم حیدر کرار،داماد رسول ﷺ حضرت علی المرتضیٰؓکی شہادت ہوئی گویا قرآن بھی اسی ماہ مبارکہ میں نازل ہوا اور ناطق قرآن کو بھی اسی ماہ میں سرخ خون سے رنگین کیا گیا ،ان خیالات کا اظہار انھوں نے راجہ ربنواز گجر خانی،راجہ رمیض کی جان سے راجہ پیٹرولیم پر ختم قرآن کے سلسلے میں منعقدہ بابرکت محفل سے خطاب کے دوران کیا ،تقریب میں ثناء خوان مصطفیٰﷺ نے نذرانہ عقیدت کے پھول نچھاور کئے ،تقریب میں نقب پاکستان شعلہ بیاں مقرر شوکت اعجاز ابدالوی،مفتی واجد علی،مولانا حسن رضا، حافظ بلال، نثار سہروردی، زاہد سہیل قادری، قاری یاسر محمود،علامہ مشتاق چشتی، مولانا عبدالمجیدارشد، قاری اشتیاق، سردار سید محمد علی شاہ، سید ہاشم شاہ،چوہدری شہزاد،حاجی نعیم خان، حاجی ملک ریاض ،راجہ نجیب عباسی، چوہدری محمد علی،حاجی اشفاق، حاجی محمد رفیق، حاجی سلیم، محمد اسحاق، سمیت عاشقان رسول ﷺ کی کثیر تعداد موجود تھی ،علمائے کرام نے شہادت حضرت علیؓ اور قرآن کی عظمت پر روشنی ڈالی تقریب میں ننھے نعت خوانوں نے وجد کا سما ں باندھ دیا،راجہ پیٹرولیم کے چیف ایگزیکٹو راجہ ربنواز گجرخانی نے تمام علمائے کرام ،نعت خوان اور شرکائے محفل کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا،نقابت کے فرائض نقیب پاکستان علامہ شوکت اعجاز ابدالوی نے ادا کئے ،اس موقع پرقرآن کریم کی تلاوت کی سعادت حاصل کرنے والے علمائے کرام میں تحائف بھی تقسیم کئے گئے ۔

یہ بھی پڑھیں  اڑن سانپوں کی پرواز کا راز معلوم

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker