تازہ ترینعلاقائی

ملک بھرکی طرح ٹیکسلا میں بھی جشن آزادی کا دن پورے جوش و خروش سے منایا گیا

ٹیکسلا( ڈاکٹر سید صابر علی / نامہ نگار)ملک بھر کی طرح ٹیکسلا میں بھی جشن آزادی کا دن پورے جوش و خروش سے منایا گیا ،جشن آزادی کے موقع پر ٹیکسلا کمیو نٹی سنٹر میں ٹی ایم اے ٹیکسلا کی جانب سے پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی جسکی صدارت اسٹنٹ کمشنر ٹیکسلا شاہد عمران مارتھ نے کی جبکہ دیگر مہمانان گرامی میں سابق ممبر پنجاب اسمبلی ملک عمر فاروق،مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر سردار ممتازخان،تحصیل صدر فیاض خان تنولی ،میڈیا کے نما ئندوں اور معززین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی پرچم کشائی اسٹنٹ کمشنر شاہد عمران مارتھ نے کی مختلف سکولوں کے بچوں اور بچیوں نے ملی نغمے پیش کئے ۔اور پاکستان سے اپنی والہانہ محبت کا اظہار کیاِ،سسٹنٹ کمشنر ٹیکسلا نے کہا کہ ہم شہداء کی قربانیوں کی بدولت آج ہم ایک آزاد ملک میں سانس لے رہے ہیں،ان کی قربانیاں ہمارے لئے مشعل راہ ہیں ، انھوں نے تحریک آزادی کے اکابرین کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انکی لازوال جدوجہد سے یہ ملک آزاد ہوا،انھوں نے دہشتگردی کی بیخ کنی پر افواج پاکستان کے کردار کا سراہا،مسلم لیگ ن کے رہنما عمر فاروق نے کہا کہ جب ملک کے عوام یکجا ہوکر اس ملک کی ترقی اور خوشحالی کی لئے کوشش کریں گے تو ہمارا ملک مثالی ملک بن جائے گا،انکا کہنا تھا کہ ہمیں بحیثیت قوم اس ملک کا وارث بننا ہے جو ہم پر ایک بڑا قرض ہے، ہمارے اسلاف کی قربانیوں کا ثمر ہے کہ ہمیں پاکستان کی صورت میں ایک آزاد ملک میسر آیا ،ٹی ایم او قمر زیشان کا کہنا تھا کہ ہمیں من حیث الاقوم ملک کو درپیش مسائل سے چھٹکارہ دلانے کے لئے اپناانفرادی اور اجتماعی کردار ادا کرنا ہوگا،یوم آزادی ان قربانیوں کی یاد دلاتا ہے جس کے لئے ہمارے اباو اجداد نے قربانیاں دیکر اس ملک کو حاصل کیا،سامراجی تسلط سے آزاد کرانے کے لئے جو قربانیاں دی گئیں وہ تاریخ کے اوراق میں آج بھی زندہ ہیں، مسلم لیگ (ن) کے راہنما سید عمران حیدر نقوی نے کہا کہ یہ ہماری دھرتی ہے جہاں ہم سب مل کر رہتے ہیں ہم کسی کو پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھنے دیں گے،اس موقع پر پاکستان کی 68 ویں سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا،

یہ بھی پڑھیں  سپریم کورٹ میں اٹارنی جنرل عرفان قادر کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی گئی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker