تازہ ترینعلاقائی

ٹیکسلا:بھارتی جارحیت اور مودی کے ٹوپی ڈرامے پر اقوام متحدہ کی خاموشی مجرمانہ غفلت کے مترداف ہے

ٹیکسلا( نا مہ نگار)بھارتی جارحیت اور مودی کے ٹوپی ڈرامے پر اقوام متحدہ کی خاموشی مجرمانہ غفلت کے مترداف ہے،پوری قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،جنگ مسلط کی گئی تو بھارت کا نام دنیا کے نقشہ سے ختم ہوجائے گا،پاکستان کی بقاء اور سلامتی پر نہ پہلے کبھی سمجھوتہ ہوا اور نہ آئندہ ہوگا،ان خیالات کا اظہار افواج پاکستان لورزکے چئیرمین وائس راجہ عدیل ، وائس چئیرمین ملک عثمان غنی مانی، لیگل ایڈوائزر طاہر محمود راجہ ایڈووکیٹ نے پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا ،طاہر محمود راجہ نے کہا کہ پاک فوج بھارتی ہٹ دھرمی پر اور کسی بھی قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے،انکا کہنا اندرون و بیرون ممالک میں افواج پاکستان لورز کی جانب سے پاک فوج کے حق میں ریلیاں منعقد کی جائیں گی ،پوری قوم کو پاک فوج پر فخر ہے جس نے نی صر ملک میں بڑھتی دہشتگردی کا قلع قمع کیا بلکہ شہریوں کو بھتہ خوروں اور بند پوری کی سیاست کرنے والوں سے نجات دلائی ، پاک فوج کے دلیرانہ اقدام سے پوری قوم اسے سلام پیش کرتی ہے، ان کہنا تھا کہ پاک فوج کے ہوتے ہوئے کوئی بھی پاکستان کی جانب میلی آ نکھ سے نہیں دیکھ سکتا،بھارے کسی غلط فہمی کا شکار نہ ہو اسے بھرپور انداز میں منہ توڑ جواب دیا جائے گا،اس موقع پر ڈپٹی کوآرڈینیٹر افواج پاکستان لورز عارف خان بھی موجود تھے،

یہ بھی پڑھیں  اسلام دشمن طاقتوں کا نیا مہرہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker