تازہ ترینعلاقائی

این ایچ اے حکام کا سروس روڈ ٹیکسلا پرراستے میں رکاوٹ بننے والے تمام سپیڈ بریکرز توڑ دئے

ٹیکسلا(نامہ نگار)این ایچ اے حکام کا سروس روڈٹیکسلا پر کلین اپ آپریشن راستے میں رکاوٹ بننے والے تمام سپیڈ بریکرز توڑ دئے،سپیڈ بریکر مسمار کرنے پر دکانداروں کا احتجاج ، حادثات کی روک تھام کے لئے سپیڈ بریکرز بنائیں ہیں، سپیڈ بریکرز نہ ہونے کے باعث کئی خطرناک حادثات رونما ہوچکے ہیں این ایچ اے اپنی توانائیں دکانداروں کو تنگ کرنے پر صرف کر رہی ہے سروس روڈ پر قائم غیر قانونی رکشہ اڈوں کو کیوں نہیں ختم کیا جاتا این ایچ اے ان سے بھاری رقم اڈہ فیس کے طور پر وصول کرتا ہے،دکانداروں کا موقف ،تجاوزا ت کے خلا ف آپریشن بلا امتیاز کیا جائے گا ،ٹی ایم اے اور پی او ایف ایڈمنسٹریشن کی مشاورت سے ٹیکسلا واہ کینٹ میں تجاوازت کے خاتمہ کا سلسلہ جاری ہے،صفائی کے نظام کو بہتر بنانے کے لئے شہری انتظامیہ سے تعاون نہیں کرتے،نواب آباد اوور ہیڈ برج کو ٹھیک کروا کر شہریوں کو سہولت فراہم کی گئی جس پر آٹھ لاکھ روپے لاگت آئی،اتوار بازار میں ٹریفک جام کے سلسلے میں بھی اہم پیش رفت ہورہی ہے، گاڑیوں کے اڈوں کو شہر سے باہر کیا جائے گا،این ایچ اے حکام کی میڈیا سے گفتگو،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سروس وڈ ٹیکسلا پر سپیڈ بریکرز توڑے کے لئے این ایچ اے حکام نے آپریشن شروع کیا آپریشن ساجد حسین ڈپٹی ڈائریکٹر راولپنڈی مینٹی نینس ڈیپارٹمنٹ اور نعیم کیانی اسسٹنٹ ڈائریکٹر میٹی نینس کی زیر نگرانی شروع ہوا ادہر دکانداروں نے آپریشن کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کراتے ہوئے بتایا کہ سروس روڈ پر تیز رفتاری کے باعث کئی حادثات رونما ہوچکے جس کی وجہ سے کئی قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا جس کی روک تھام کے لئے دکانداروں نے اپنی مدد آپ کے تحت یہاں سپیڈ بریکرز بنوائے ، دکانداروں کا موقف تھا کہ سروس روڈ پر غیر قانونی رکشے کے اڈے کسی کو نظر نہیں آتے جو ٹرفک میں خلل کا باعث بنتے ہیں اور حادثات کا موجب،انکا کہنا تھا کہ این ایچ اے کی ملی بھگت سے یہاں رکشہ اڈے قائم ہیں جن سے ہزاروں روپے اڈہ فیس وصول کی جاتی ہے،انھوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ سروس روڈ پر غیر قانونی رکشے کے اڈوں کو فوری طور پر ختم کیا جائے ، تاکہ شہریوں کو آمد رفت میں پریشانی درپیش نہ ہو اور نہ ہی ہر وقت سروں پر منڈالتے حادثات روز مرہ کا معمول بنیں،این ایچ اے افسران کا کہنا تھا کہ انھیں شہریوں کی شکایات ملی ہیں جس پر مذکورہ ایکشن کیا جارہا ہے ،انکا کہنا تھا کہ غیر قانونی رکشہ اڈوں سرائے کالا چوک پر تجاوزات کے خاتمہ پر بھی کام ہورہا ہے ،این ایچ اے نے متعدد مقامات پر صفائی رکھنے کے لئے ڈسٹ بن بنائے مگر شہری اسے استعمال کرنے کی بجاے روڈ پر کوڑا کرکٹ پھینکتے ہیں،سرائے کالا چوک اور متعدد مقامات پر تجاوزات کو ختم کرنے کے لئے محکمانہ نوٹسز بھیج دیئے گئے ہیں،

یہ بھی پڑھیں  لاہور:اہل حدیث یوتھ فورس کے زیراہتمام سانحہ راولپنڈی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker