تازہ ترینعلاقائی

ٹیکسلا:ڈرگ انسپکٹر اور اسسٹنٹ کمشنر ٹیکسلا کا عطائیوں کے خلاف کریک ڈاون

ٹیکسلا(ڈاکٹر سید صابر علی / نا مہ نگار)ڈرگ انسپکٹر اور اسسٹنٹ کمشنر ٹیکسلا کا عطائیوں کے خلاف کریک ڈاون،براہمہ روڈ پر قائم غیر قانونی کلینک اور میڈیکل سٹور سیل کردیا گیا،تفصیلات کے مطابق اے سی ٹیکسلا شاہد عمران مارتھ اور ڈرگ انسپکٹر ٹیکسلا ارشد اعوان نے براہمہ روڈ پر وہاب میڈیکل کمپلیکس اینڈ فارمیسی پر چھاپہ مارا ،وہاں کوئی مذکورہ ہسپتال میں کوئی بھی کوالیفائی ڈاکٹرز موجود نہ تھا جبکہ عطائی ڈاکٹرز انسانی جانوں سے کھیلنے میں مصروف تھے ، اس بابت جب ہسپتال کے منیجر سے پوچھا گیا تو وہ کوئی تسلی بخش جواب نہ دے سکا اور نہ کوئی چیز پروف کرسکا ،اسسٹنٹ کمشنر ٹیکسلا شاہد عمران مارتھ نے پنجاب ہیلتھ کمیشن ایکٹ 2010 کے تحت کاروائی کرتے ہوئے مذکورہ ہسپتال کو سیل کردیا،بتایا جاتا ہے کہ مذکورہ ہسپتال میں عرصہ دراز سے عطائی پریکٹس کر رہے ہیں جنہیں کوئی پوچھنے والا نہیں ہسپتال کا شیلٹر استعمال کر کے انسانی جانوں سے کھیلنے کا دھندہ فروغ پارہا ہے، شہریوں کا کہنا ہے کہ واہ کینٹ ٹیکسلا میں متعدد ہسپتال اور کلینکس غیر قانونی طور پر چل رہے ہیں جبکہ اکثریت میڈیکل سٹوروں پر مریضوں کو چیک کرنے کا بندوبست کیا گیا ہے جو کہ غیر قانونی فعل ہے، میڈیکل سٹور کا لائسنس لینے والے سرے عام پریکٹس کر کے سادہ لوح لوگوں سے بھاری رقوم وصول کرتے ہیں ،پہلے تو کوئی ڈاکٹر وہاں موجود نہیں ہوتا اگر ہوتا بھی ہے تو عطائی ڈاکٹر جبکہ قانون کے مطابق کسی بھی میڈیکل سٹور میں کوئی شخص بھی پریکٹس نہیں کرسکتا ،لیکن مک مکاو کا سلسلہ عروج پر ہے لوگ سر عام انسانی جانوں نے کھیل رہے ہیں جنہیں کوئی پوچھنے والا نہیں، واہ کینٹ ٹیکسلا اور اسکے مضافاتی آبادیوں میں عطائیوں کی بھر مار ہے ،

یہ بھی پڑھیں  پھولنگر ملتان روڈ اورچھانگا مانگا پل کے قریب ٹریفک کے مختلف حادثات میں ماں بیٹا سمیت تین افراد جاں بحق

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker