تازہ ترینعلاقائی

ارم ہسپتال ٹیکسلا کے ایم ایس ڈاکٹر شہزاد وسیم کو مقامی صحافی کی جانب سے بلیک میل کرنے کا واقعہ

ٹیکسلا(ڈاکٹر سید صابر علی / نامہ نگار)ارم ہسپتال ٹیکسلا کے ایم ایس ڈاکٹر شہزاد وسیم کو مقامی صحافی کی جانب سے بلیک میل کرنے کا واقعہ ،ڈاکٹرز ایسوسی ایشن سراپا احتجاج ، ڈاکٹرز کی معروف تنظیم پاکستان اکیڈمی آف فیملی فزیشن ٹیکسلا واہ/حسن ابدال کا واقعہ پر زور مذمت ، بلیک میلنگ میں ملوث صحافی کے خلاف قانونی کاروائی کا عندیہ دے دیا،تھانہ ٹیکسلا میں کاروائی کے لئے تحریری دخواست جمع کرادی گئی،صحافتی تنظئیموں کی تصدیق کے بعد بلیک میلنگ میں ملوث صحافی جعلی ثابت ہوا،جعلی وزیٹنگ کارڈ چھپوا کر سادہ لوح لوگوں کو بلیک میل کرنے کے انکشافات بھی منظر عام پر آگئے، واہ کینٹ ٹیکسلا کی صحافی تنظیموں کا بلیک میلنگ میں ملوث صحافی کے خلاف دو ٹوک موقف سامنے آگیا ،صحافیوں کی ڈاکٹرز کے ساتھ اظہار یکجہتی ، یلو جنرنلسزم کو فروغ دینے والے صحافیوں کے خلاف تنظیمی پلیٹ فارم سے بھی کاروائی کی جائے گی،تفصیلات کے مطابق پاکستان اکیڈمی آف فیملی فزیشن ٹیکسلا واہ/حسن ابدال چیپٹر کے صدر ڈاکٹرسید اسد علی نے کہا ہے یلو جرنلزم کے خاتمے کے لئے ورکنگ جرنلسٹ بہتر کردار ادا کر سکتے ہیں، معاشیرے میں موجود ناہمواریوں کے خاتمے میں میڈیا کا رول ہمیشہ مثبت رہا ہے،گذشتہ روز ڈاکٹر وسیم شہزاد کے ہسپتال میں جو واقعہ پیش آیا وہ قابل مذمت ہے ،چند فیک جرنسلٹ پوری میڈیا کی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں، ان خیالات کا اظہار انھوں نے ہنگامی پریس کانفرنس کے دوران کیا اس موقع پر پاکستان اکیڈمی آف فیلمی فزیشن کے چیف پیٹرن ڈاکٹر شاہد نواز، جنرل سیکر ٹری ڈاکٹر الہی بخش اعوان ،ڈاکٹر برکی،ڈاکٹرا نورالحسن متاثرہ ڈاکٹر شہزاد وسیم سمیت دیگر ممبران بھی موجود تھے انھوں نے کہا کہ گزشتہ روز ایک شخص جو خود کو رائل نیوز کا رپورٹر کہتاتھا ارم ہسپتال ٹیکسلا میں ایک مریضہ کی آڑ لیکر پہنچا اور ہسپتال میں ہنگامہ کیا جسکے خلاف نہ صرف ہم عدالت میں جا رہے ہیں بلکہ ہماری ورکنگ جرنسلٹ سے اپیل ہے کہ وہ ایسے عناصر کو بے نقاب کریں جو صحافت جیسے معزز شعبے کی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں اس موقع پر ڈاکٹر انوارالحسن، ڈاکٹر الہی بخش اعوان اور ڈاکٹر شاہد نواز کے علاوہ میڈیا کے نمائندوں کی کثیر تعداد موجود تھی اس ضمن میں صحافیوں نے بھی اپنی تجاویز پیش کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا سمیت تمام شعبوں میں کالی بھیڑیں موجود ہیں ہم سب نے ملکر معاشرے کو ان سے پاک کرنا ہے میڈیا سے تعلق رکھنے والے افراد نے کہا کہ ہم ایسے عناصر کے خلاف خود احتسابی کا عمل جاری رکھیں گے۔ڈاکٹر اسد ، ڈاکٹر الہیٰ بخش اعوان ، اور ڈاکٹر شاہد نواز ملک کا کہنا تھا کہ پاکستان اکیڈمی آف فیملی فزیشن ڈاکٹرز کے حقوق کا تحفظ کے لئے سرگرم عمل ہے ،جہاں انکے جملہ مسائل کے حل پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے وہاں ڈاکٹرز کے حقوق کا تحٖط ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے ،انکا کہنا تھا کہ واہ کینٹ ٹیکسلا کے ورکنگ جرنلسٹ ایسے فیک صحافیوں کا محاسبہ کریں جو اس معزز پیشہ کو بدنام کر رہا ہے ،محض جعلی وزٹنگ کارڈز چھپوا کر بلیک میلنگ کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے ہم نہ صرف ارم ہسپتال میں ہونے والے واقعہ کی پرزور مذمت کرتے ہیں بلکہ واقعہ میں ملوث جعلی صحافی کے خلاف عدالت کا دروازہ بھی کھٹکٹھائیں گے ،تاکہ اس قسم کے واقعات کی حوصلہ شکنی ہو،انھوں نے کہا کہ ورکنگ جرنلسٹ صحافت کی آڑ میں لوگوں کو بلیک میل کرنے والے صحافیوں کے خلاف ہمارے ساتھ تعاون کریں،تاکہ اہم شعبہ کو بدنام کرنے والے لوگوں کے سامنے آشکار ہوں اور انکا مکروہ چہرہ عوام دیکھ سکیں،

یہ بھی پڑھیں  مرا قد بڑھ گیا ہے خاک ہو کر!

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker