تازہ ترینعلاقائی

ٹیکسلا:واہ کنٹونمنٹ بورڈ کی جانب سے عوام پر ناروا ٹیکسز کا بوجھ

ٹیکسلا(نا مہ نگار)واہ کنٹونمنٹ بورڈ کی جا نب سے عوام پر ناروا ٹیکسز کا بوجھ، واہ کینٹ بالخصو ص مضافاتی آ بادیوں میں جرائم کی بڑھتی شرح اور حکام کا غیر سنجیدہ رویہ کے خلاف واہ اور گردو نواح کی آبادیوں کے نما ئندہ وفد اور انجمن تاجران لا لہ رخ کے راہنماوں کی ممبر پنجا ب اسمبلی ملک تیمور مسعود اکبر کی انصاف ہا ؤ س میں ملا قات ، ممبرا سمبلی کو اپنے اپنے علاقوں کے مسائل سے آگاہ کیا۔ واہ کینٹ اور حلقہ کے عوام کے مسائل کے حل کے لیے اپنی ذمہ داریاں بھر پور اور ہر فورم پر آواز بلند کر تے رہیں گے۔ پاکستان تحریک انصاف ہی ملک میں حقیقی عوامی جماعت ہے جو مخصوص طبقات کی نہیں بلکہ عوام کی نما ئندگی کرتی ہے۔موجودہ حکمرانوں کو عوام سے کو ئی غرض ہے اور نہ اُن کے مسائل کے ازالہ کے لیے کو ئی لا ئحہ عمل۔ تفصیلا ت کے مطابق گزشتہ روز واہ کینٹ کی مضافاتی آ بادیوں گدوال ، حسین آباد، لو سر شرفو، نواب آباد اور لا لہ رخ تاجران کے وفد نے انصاف ہا وس میں پاکستان تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی ملک تیمور مسعود اکبر سے ملاقات کی۔ زیادہ تر شکایات واہ کنٹونمنٹ بورڈ کی جانب سے پیدائش سرٹیفکیٹس، اندراج فوتگی اور مختلف علاقوں میں گندگی کے ڈھیروں سے متعلق تھیں۔ دریں اثنا انجمن تاجران عزت علی شاہ مارکیٹ کے نما ئندہ وفدجس کی قیادت نو منتخب صدر محمد شاہدین کر رہے تھے نے ممبر اسمبلی کی توجہ علاقہ میں بڑھتی ہو ئی ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں کی جانب مبذول کر ائی ۔اُنہوں نے بتایا گزشتہ چنددنوں کے دوران تقریبا پانچ تاجران اس کا شکار ہو چکے مگر تاحال کو ئی گرفتاری عمل میں آ ئی اور نہ چوری کی پے در پے وارداتوں کا سلسلہ تھم سکا۔ اُنہوں نے مطالبہ کیا کہ انتظامیہ اور پولیس اپنی ذمہ داریاں پوری کرتے ہو ئے تاجران کو تحفظ فراہم کرے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button