تازہ ترینعلاقائی

ٹیکسلا: یونین کونسل جلالہ میں سیاسی صورتحال نے نئی سیاسی کروٹ لےلی

ٹیکسلا( ڈاکٹر سید صابر علی /نامہ نگار)یونین کونسل جلالہ میں سیاسی صورتحال نے نئی سیاسی کروٹ لے لی ،بالٹی میں سے شیر باہرنکل آیا، چئیرمین کے آزاد امیدوار سرادر وقاص اور انکا پینل مسلم لیگ ن کا حمائت یافتہ پینل قرار دے دیا گیا،پنڈال میں لیگی قیادت کی آمد پنڈال دیکھو دیکھو کون آیا شیر آیا شیر آیا کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھا،جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے سابق ایم پی اے ملک عمر فاروق کا کہنا تھا کہ یہ الیکشن حلقہ کی تعمیر و ترقی کا الیکشن ہے،حلقہ کے لوگوں کی محرومیوں کا ازالہ کریں گے ،سردار وقاص خان ، ملک مشتاق اور انکے پینل میں شامل امیدوار مسلم لیگ ن کے حمائت یافتہ امیدوار ہیں،سازشی عناصر بری طرح ناکام ہونگے، جلسہ سے امیدوار برائے چئیرمین سرادر وقاص خان عر ف گوگا خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ منافقین کو چیلنج کرتا ہوں پوری یونین کونسل چھوڑیں صرف وارڈ ایک میں اگر وہ جیت جائیں تو سیاست سے کنارہ کشی اختیار کرلوں گا ، عوام کی طاقت اور تائید سے جاری پروپیگنڈہ فیکٹریوں کو ہمیشہ کے لئے بند کریں گے،پانچ دسمبر کو حلقہ سے تکبر ، غرور اور بدمعاشی کا جنازہ نکال کر حلقہ کی تعمیر و ترقی میں اپنا بھرپور کردار اد کریں گے ، وائس چئیرمین ملک مشتاق کا کہنا تھا کہ مخالفین کسی غلط فہمی کا شکار مت ہوں ،منہ توڑ جواب دیکر سیاسی مداریوں کو یہاں سے بھگائیں گے،جلسہ سے کونسلر کے امیدوار چاچا نذر،عمران حیات خان ، راجہ طاہر،طاہر محمود راجہ ایڈووکیٹ نے بھی خطاب کیا،جبکہ اس موقع پر چوہدری نثار علی خان کے پی آراو راجہ لطیف،عبد الغفور خان،مشتاق خان،ملک عاشق گجر،ملک اکرام،سید عمران حیدر نقوی،ٹھیکیدار خاکی،صوفی صادق،ملک شہزاد اعوان،ملک وحید،چاچا عبدالرشید،چاچا مجید،حاجی رفیق،ملک نذاکت،علی بھائی،احسان بھائی کے علاوہ کثیر تعداد میں لوگ موجود تھے قبل ازیں وسیم آباد اور جلالہ بانیاں سے عمران حیات خان،شیعیب خان،عبدالقیوم،راجہ رشید،وسیم ، محمد شبیر کی قیادت میں آنے والی ریلیاں پنڈال میں داخل ہوئیں جنکا سٹیج سے بھرپور خیر مقدم کیا گیا،

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button