تازہ ترینعلاقائی

ٹیکسلا:الیکشن کمیشن آف پاکستان کے جاری کردہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پرانتظامیہ حرکت میں آگئی

ٹیکسلا(نامہ نگار )ضابطہ اخلاق کا اطلاق ، ٹیکسلا میں بلدیاتی الیکشن میں انتخابی مہم کے دوران الیکشن کمیشن آف پاکستان کے جاری کردہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر انتظامیہ حرکت میں آگئی،پی ٹی آئی کے تین امیدوار اسکی زد میں آگئے،پی ٹی آئی کے ایم این اے غلا م سرورِ خان ایم پی اے محمد صدیق خان کے خلاف بھی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر کاروائی کے لئے سفارشات ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر کو بھیج دی گئیں،امیدواروں سے دو روز کے اندر وضاحت کرنے کا حکم ،میں نے کسی انتخابی جلسہ میں حصہ لینے کے لئے بطور امیدوار چئیرمین ایم این اے غلا، سرور خان سرور خان ایم پی اے محمد صدیق خان کو مدعو نہیں کیا،اور نہ آئندہ انھیں کسی جلسہ میں دعوت دینے کا ارداہ رکھتا ہوں ، یونین وکونسل عثمان کھٹر میں بطور چئیرمین حصہ لینے والے امیدوار ملک ایاز محمود نے وضاحت دفتر میں داخل کرادی،وارڈ نمبر ایک سے پی ٹی آئی کے امیدوار برائے وکونلسر سید مہتاب حسین شاہ ، یونین کونسل گھڑی سکندر سے پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار برائے چئیرمین اجمل تنولی تحصیل کے چکر لگانے پر مجبور،نوٹس ملنے پر امیدواروں میں بھگدڑ مچ گئی قانونی مشاورت کے لئے وکلاء کی خدمات حاصل کرلی گئیں،تفصیلات کے مطابق ریٹرننگ آفیسر ٹیکسلا میونسپل کمیٹی اسسٹنٹ کمشنر ٹیکسلا شاہد عمران مارتھ اور ریٹرننگ آفیسر یونین کونسل تحصیل ٹیکسلا ٹی ایم او قمر زایشان کی جانب سے پی ٹی آئی کے تین امیدواروں یونین کونسل عثمان کھٹٹر سے ملک ایاز محمودجو کی پی ٹی آئی کی جانب سے چئیرمین کے نامزد امیدوار ہیں ، اجمل خان تنولی جن کا تعلق بھی پی ٹی آئی سے ہے اور یہ یونین کونسل گھڑی سکندر سے پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار برائے چئیرمین ہیں تیسر ے امیدوار کا تعلق بھی پی ٹی آئی سے ہے سید مہتاب حسین شاہ جو ٹیکسلا میونسپل کمیٹی کے وارڈ نمبر ایک سے پی ٹی آئی کے امیدوار برائے کونسلر ہیں کو ریٹرننگ آفیسر نے نوٹس جاری کئے ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ آپ کی میٹنگز میں ایم این اے غلام سرور خان ایم پی اے محمد صدیق خان ریگولر شرکت کر رہے ہیں جو کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے آرٹیکل 26 جو کہ ضابطہ اخلاق لوکل باڈیز الیکشن 2015 میں آتا ہے کی خلاف ورزی ہے،اسکے ثبوت بمعہ موجود ہیں ،لہذا ایم این اے غلام سرور خان ، ایم پی اے محمد صدیق خان اور امیدوار جو کہ الیکشن لرڑ رہا ہے،کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے مذکورہ درخواست ریٹرننگ آفیسرز نے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرز کو فاروڈ کردی ہیں ،جبکہ امیدواروں سے دو روز کے اندر تحریری وضاحت طلب کی گئی ہے،ملک یاز محمود امیدوار برائے چئیرمین یونین کونسل عثمان کھٹٹر نے تحریری جواب داخل کردی ہے جس میں موقف اختیار کیا ہے کہ انھوں نے بطور امیدوار چئیرمین ایم این اے غلام سرور خان ، ایم پی اے محمد صدیق خان کو اپنی الیکشن کمپین میں حصہ لینے کی دعوت نہیں دی ،اور نہ آئندہ ایسا رادہ رکھتا ہوں تاہم چونکہ انکا تعلق اس حلقہ سے ہے اور وہ علاقہ میں غمی خوشی میں شریک ہوتے ہیں،انھوں نے مخالف امیدوار کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اس بات کی وضاحت کی ہے کہ وہ اپنی کارنر میٹنگز میں مختلف ترقیاتی کاموں کے اعلانات کر رہے ہیں جبکہ الیکشن کمیشن نے دوران الیکشن ان کاموں پر پابندی لگائی ہوئی ہے،جبکہ حکومتی امیدوار بلا جھجک ریلیاں نکال رہا ہے جو کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہے،

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button