پاکستانتازہ ترین

پٹھان کوٹ واقعہ کی گجرانوالہ میں ایف آئی آر کا اندراج حکمرانوں کی سنگین غلطی ہے، سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری

ٹیکسلا(ڈاکٹر سید صابر علی/نامہ نگار)سابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس پارٹی کے سربراہ افتخار محمد چوہدری نے کہا ہے کہ پٹھان کوٹ واقعہ کی گجرانوالہ میں ایف آئی آر کا اندراج حکمرانوں کی سنگین غلطی ہے گزشتہ ادوار میں تاج محل ممبی اٹیک جیسی غلطی کو پھر دوہرایا گیا۔دہشتگردی کے خاتمہ کے لئے پاک فوج اہم کردار ادا کر رہی ہے سول حکومت کو بھی اسکی تقلید کرنی چاہئے،پاکستان ایٹمی قوت ہونے کے ناطے بین الاقوامی سطح پر اپنی منفرد شناخت رکھتا ہے،ہندوستان سے دوستی صرف برابری کی سطح پر ہونی چاہئے،موجودہ حکومت عوام کو ڈلیور کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکی،دہشتگردی کی لعنت سے چھٹکارا اسی وقت ممکن ہے جب اسے جڑ سے اکھاڑ پھینکا جائے،اس تاثر کو بین الاقوامی سطح پر زائل کرنا ہوگا کہ پاکستان کا دہشتگردی سے کوئی تعلق ہے،ان خیالات کا اظہار انھوں نے ٹیکسلا بارکے سینئیر وکیل شیخ یعقوب کی والدہ کی وفات پر انکی رہائش گاہ پر مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی اور دلی تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا ، اس موقع پرجسٹس پارٹی کے فوکل پرسن شیخ احسن الدین،توفیق آصف،ناصر شہزاد،عامر مغل کے علاوہ ٹیکسلا بار ایسوسی ایشن کے وکلاء طاہر محمود راجہ ایڈووکیٹ ، جنرل سیکرٹری ٹیکسلا بار ملک سجاد حسین، نائب صدر سید جابد شاہ ، سابق صدر محمد افضل جنجوعہ ، جمیل اصغر بٹ،اجمل شہزاد، ملک خالد،مبشر علی نقوی،بیرسٹر عقیل، رشید علوی،ملک عثمان مانی، ملک زیشان اعظم، عرفان ایڈووکیٹ چیف سیکورٹی آفیسر ٹیکسلا بار ایسوسی ایشن بھی موجود تھے، سابق چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چوہدری نے مزید کہا کہ پاکستان پر امن ملک ہے جس کا کسی قسم کی دہشتگردی سے کوئی تعلق نہیں،انکا کہنا تھا کہ ہمسایہ ممالک سے دوستی اپنا قومی تشخص برقرار رکھتے ہوئے برابری کی سطح پر ہونی چاہئے،قومی سلامتی سب پر مقدم ہونی چاہئے،انھوں نے موجودہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو جس طرح ڈلیور کیا جانا چاہئے تھا اس پر عمل نہیں ہورہا،یہ پاک فوج ہی ہے جو دہشتگردی کے قلع قمع کے لئے جرات مندانہ اقدام اٹھا رہی ہے ،سول حکمران مصلحتوں کا شکار ہوکر پس و پیش سے کام لیتے ہیں انکا کہنا تھا کہ پاک فوج کی شبانہ روز کاشوں کے ثمر سے وہ دن دور نہیں جب پاکستان دہشتگردی کے ناسور سے مکمل طور پر چھٹکارا حاصل کر لے گا،انھوں نے پٹھان کوٹ واقعہ پر ایک سوال کے جواب میں کہا کہ گوجرانولہ میں پٹھان کوٹ کی ایف آئی آر وہی غلطی ہے جو ممبی تاج محل دہشتگردی واقعہ میں کی گئی ،حکمرانوں نے پھر اسی سنگین غلطی کو دوہرایا ، جسٹس پارٹی کی فعالیت اور اسکا ملکی کردار کے حوالے سے سابق جسٹس پاکستان افتخار محمد چوہدری کا کہنا تھا کہ جسٹس پارٹی میں اچھے کردار اور اچھی شہرت کے حامل افراد کا شامل ہونا نیک شگون ہے ، پارٹی مستقبل میں قومی سیاسی افق پر اپنا مثبت سود مند کردار ادا کرے گی،قبل ازیں جسٹس ہائی کورٹ اسلام آباد مرزا وقاص روف نے شیخ یعقوب ایڈووکیٹ سے انکی رہائش گاہ پر والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت کیا،اور مرحومہ کی بلندیہ درجات کے لئے فاتحہ خوانی کی،سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی ٹیکسلا آمد پر یہاں سیکورٹی کے ناقص انتظامات دیکھے گئے مقامی پولیس اطلاع کے باوجود کسی قسم کا پروٹوکول نہ دے سکی جبکہ سٹی ٹریفک پولیس نے اپنا کردار با حسن و خوبی ادا کیا،اور آمد تا روانگی گدوال پلازہ ٹیکسلا موجود رہی جبکہ ٹریفک کو مکمل طور پر کنٹرول رکھا گیا،

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button