تازہ ترینعلاقائی

کنٹونمنٹ بورڈ ٹیکسلامیں انتظامیہ کی جانب سے فیسی لیٹیشن سنٹر اور وائس پریذیڈنٹ کے دفتر کا افتتاح

ٹیکسلا(ڈاکٹر سید صابر علی / نامہ نگار)کنٹونمنٹ بورڈ ٹیکسلامیں انتظامیہ کی جانب سے فیسی لیٹیشن سنٹر اور وائس پریذیڈنٹ کے دفتر کا افتتاح، ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن برگیڈئیر فیصل عابد نو تعمیر بلڈنگ کا افتتاح کیا، اس موقع پر کینٹ ایگزیکٹیو آفیسر عامر رشید ، اسٹیشن کمانڈر ایچ آئی ٹی کرنل سکندر بخت بھٹی اور دیگر�آفیشلز بھی موجود تھے، ڈاءئریکٹر ایڈمن ایچ آئی ٹی برگیڈئیر فیصل عابد کا کہنا تھا کہ کینٹ بورڈ ٹیکسلاکے مکینوں کو صحت و دیگر سہولیات دینے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں تجاوزات کے خاتمہ کے لئے عوامی نمائندوں کو اعتماد میں لیا جائے گا،شہر کو تجاوزات سے پاک کردیں گے،نئی بلڈنگ کے قیام کا مقصدلوگوں کے رو مرہ معمولات کو ھل کرنا ہے،عوامی مشکلات کو مدنظر رکھے ہوئے یہاں عوامی شکایات سیل بھی کھولا گیا ہے،تاکہ لوگ مسائل کی نشاندہی اور انکے حل کے لئے انتظامی افسران سے رابطوں میں رہیں، ایگزیکٹیو آفیسر عامر رشید نے بتایا کہ عوام کو صحت کی بنایدی سہولیات کی فراہمی کے لئے کینٹ بورڈ کے زیر انتظام ایک ڈٖسپنسری پہلے ہی وحدت کالونی میں کام کر رہی ہے،لوگوں کو صحت کی بہتر سہولیات مہیا کرنے کے لئے مذکورہ بلڈنگ میں ایک اور ڈسپنسری بنائی گئی ہے،ڈسپنسری بنیادی مرکز صحت کے طور پر کام کرے گی،ڈاکٹر سمیت پیرا میڈیکل سٹاف کو تعینات کر دیا گیا ہے ڈسپنسری کو،جدید ایکویپمنٹ سے مزین کیا گیا ہے،مذکورہ بلڈنگ نے باہر رکھنے کا بنیادی مقصد اسے عوامی ماحول دینا تھا تاکہ لوگوں کی رسائی ہر وقت ممکن ہو،،فیسی لیٹیشن سنٹر میں عوام بلا جھجک اپنی شکایات درج کراسکیں گے جسے متعلقہ محکموں کے ذمہ داران تک پہنچایا جائے گاتاکہ لوگوں کی جائز مشکلات کا فوری ازالہ ممکن ہو،موبائل کے زریعے شکائت درج کرانے والے کو اس ضمن میں پیش رفت سے مطلع کیا جائے گا، ایگزیکٹیو آفیسر ٹیکسلا کینٹ کا کہنا تھا 75 لاکھ کی لاگت سے ڈسپنسری بنائی گئی ہے،تاکہ لوگ صحت کی بنیادی سہولیات سے مکمل طور پر مستفید ہوسکیں،اس موقع پر ممبر کینٹ بورڈ ملک عاشق اعوان، صدر پی ٹی آئی ٹیکسلا کینٹ سید سبطین نقوی، جنرل سیکرٹری ملک منور،امریز خان، کینٹ اوورسیرنوید حسین بھی موجود تھے،بعد ازاں ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن ایچ آئی ٹی برگیڈئیر فیصل عابد نے بلڈنگ کا معائنہ کیا اس موقع پر ایگزیکٹیو آفیسر عامر رشید نے انھیں مذکورہ پروجیکٹ پر تفصیلی بریفنگ دی،

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button