شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / ٹیکسلا:ماں اوربچے کی صحت کا دارومدار کنبہ کے سائز پر منحصر ہے، طارق محمود عزیز

ٹیکسلا:ماں اوربچے کی صحت کا دارومدار کنبہ کے سائز پر منحصر ہے، طارق محمود عزیز

ٹیکسلا(نا مہ نگار)تحصیل آفیسر پاپو لیشن ویلفیئر ٹیکسلا طارق محمود عزیزنے کہا ہے کہ ماں اوربچے کی صحت کا دارومدار کنبہ کے سائز پر منحصر ہے چھوٹا کنبہ خوسحال گھرانہ نہ صر ف خاندان کی بلکہ ملکی خوشحالی اورترقی کا ضامن ہے،وسائل کے مطابق خاندان لو رکھنا سمجھدار لوگوں کی نشانی ہے،عوامی شعور کی آگاہی کے لئے تحصیل ٹیکسلا میں مختلف مقامات پر فلاحی مراکز سرگرم عمل ہیں ،جبکہ پی او ایف ہسپتال میں فیملی ہیلتھ کلینک میں تمام طبی سہولیات مہیا کی گئی ہیں ،جس سے لوگ بلا جھجک اور بغیر فیس کے استفادہ حاصل کرسکتے ہیں مریضوں کو مفت ادویات اور دیگر طبی سہولیات کی فراہمی میں فلاحی مراکز اپنا بہترین کردار ادا کر رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انھوں نے اورینٹیشن سیشن ورکشاپ میڈیا نمائندوں کے ہمراہ کے عنوان سے منعقدہ پروگرام میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا ، تحصیل آفیسرپاپولیشن ویلفیئر طارق محمود عزیزکا کہنا تھا کہ کسی بھی خاندان کے معاشی حالات اسی وقت سنور سکتے ہیں جب ماں اور بچے کی صحت کا خصوصی خیال اور کنبہ کو مزید بڑھانے کے حوالے سے وسائل کا ادراک کیا جائے ،انھوں نے بتایا کہ اس ضمن میں فلاحی مراکز میں متعین سٹاف ڈور ٹو ڈور جاکر فیملی پلاننگ کا پیغام گھر گھر پہنچا رہا ہے،انکا کہان تھا کہ آٹھ مارچ کو خواتین ڈے کے موقع پر سیمنار اور دیگر تقریبات منعقد کی جائیں گیں،جبکہ اسی ماں فیملی پالننگ ویک بھی منایا جائے گا،جس میں فری میڈیکل کیمس منعقد کئے جائیں گے،تاکہ لوگوں کو زیادہ سے زیادہ اسکی افادیت سے آگاہ کیا جائے ،فیملی پلاننگ کے سات فلاحی مراکز ایچ آئی ٹی ٹیکسلا ہسپتال ،نواب آبادکنٹونمنٹ بورڈ ڈسپنسری،عزت علی شاہ ہسپتال لالہ رخ ، ڈی ڈی 5 ،ڈی ڈی 3 ،ڈی ڈی 4 گدوال ، ٹھٹہ خلیل روڈ ٹیکسلا میں پہلے ہی کام کر رہے ہیں،جبکہ پی او ایف ہسپتال میں مکمل ہیلتھ کلینک لیڈی ڈاکٹر کی زیر نگرانی کام کر رہا ہے،

یہ بھی پڑھیں  ڈیووس میں وزیراعظم کی صحافیوں سے گفتگو!