تازہ ترینعلاقائی

ٹیکسلا کینٹ میں ہفتہ صفائی کا آغاز کردیا گیا

ٹیکسلا ( ڈاکٹر سید صابر علی / نامہ نگار) ٹیکسلا کینٹ میں ہفتہ صفائی کا آغاز کردیا گیا، صفائی مہم چودہ مارچ تا بیس مارچ جاری رہے گی،ایگزیکٹیو آفیسر کنٹونمنٹ بورڈ ٹیکسلا عامررشید اور وائس پریذیڈنٹ سردار رضا شاہ آف مارگلہ نے اپنے ہاتھوں سے جھاڑو لگا کر صفائی مہم میں اپنا حصہ ڈالا،میڈیا سے گفتگو کے دوران ایگزیکٹیو آفیسر کینٹ بورڈ ٹیکسلا عامر رشید کا کہنا تھا کہ صفائی نصف ایمان ہے اسکی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لئے ٹیکسلا کینٹ میں ہفتہ صفائی کا آغاز کیا گیا ہے ،جو چودہ مارچ تا بیس مارچ جاری رہے گی،بنیادی مقصد عوام الناس میں شعور کی بیداری ،غلاضت اور کوڑا کرکٹ سے کئی مہلق بیماریاں جنم لیتی ہیں،اس ضمن میں ٹیکسلا کینٹ نے شہر کو صاف رکھنے کے لئے پندرہ لاکھ روپے کی لاگت سے ٹیکسلا کینٹ کے بچاس مقامات پر ڈسٹ بن پوائنٹ بنائے گئے ہیں ، جہاں سے سنیٹری ورکرز روز مرہ کی بنیاد پر کوڑا اٹھا تے ہیں اور انھیں تلف کیا جاتا ہے،انکا کہنا تھا کہ سنیٹری ورکرز کی تعداد ابھی کم ہے تاہم اگلے سال تجویز دی ہے کہ اور سنیٹری ورکز بھرتی کئے جائیں ،شہریوں کو چاہئے کہ وہ کسی بھی شکائت کی صورت میں انتظامی افسران سے رجوع کریں،عاوم صفائی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تاکہ شہر سے گندگی اور غلاضت کو جڑ سے پاک کیا جائے،صفائی کا نظام مزید بہتر بنانے کے لئے انتظامیہ مربوط اقدامات کر رہی ہے جس کا بنایدی مقصد عوام الناس کو بہتر ماحول؛ فراہم کرنا ہے،صفائی کے سلسلے میں نکالی گئی واک میں کینٹ ایگزیکٹیو آفیسر عامر رشید ، وائس پریذیڈنٹ ٹیکسلا کینٹ سردار رضا شاہ ، ممبر کینٹ بورڈ ملک عاشق اعوان،ممبر ٹیکسلا میو نسپل کمیٹی ملک عمیس رشید،انجمن تاجران ٹیکسلا کینٹ کے عہدیداران صدرچوہدری نصیر جنرل سیکرٹری ملک منور،نائب صدر راجہ الطاف،اورسیسر نوید حسین،سد امجد حسین شاہ کاظمی،محمد عثمان کے علاوہ سنیٹری ورکرز اوع عمائدین علاقہ بھی شریک تھے،

taxila

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button