تازہ ترینعلاقائی

ٹیکسلا: حسن ابدال پولیس کا ملزم کو وی آئی پی پروٹوکول، نجی ٹی وی خبرچلنے کے بعد ہل چل مچ گئی

ٹیکسلا(ڈاکٹر سید صابر علی / نامہ نگار)حسن ابدال تھانہ سٹی میں پولیس کا ملزم کو وی آئی پی پروٹوکول ، نجی ٹی وی خبر چلنے کے بعد ہل چل مچ گئی ، پولیس دنیا و مافیا سے بے خبر ملزم کے ساتھ ساز باز میں مصروف رہی، پولیس اہلکار کے زخمی ہونے کی خبر نشر ہونے پر ڈی پی او اٹک تھانہ سٹی حسن بادل پہنچ گئے، مگر یہ کیا وہاں تو صورتحال ہی بدلی ہوئی ایس ایچ او غیر حاضر تفتیشی آفیسر کے کمرے میں ملزم شاہانہ ٹھاٹ کے ساتھ کرسی پر بیٹھا چائے پی رہا تھا جبکہ اسکے دیگر ساتھی آئی او سے ساز باز میں مصروف تھے جبکہ رشوت کی رقم ٹیبل پر ہی موجود تھی، ڈی پی او یہ سب ماجرہ دیکھ کر سیخ پا ہوگیا ،فوری طور پر حکم جاری کرتے ہوئے انسپکٹر اختر زمان پر برس پڑے ایس آئی اور ملزم کے ساتھ آئے ساتھیوں کوگرفتار کر کے حوالات میں بند کردیا، حسن ابدال پولیس نے کاروائی کے دوران منشیات فروشوں کے سرغنہ اصگر علی کو گرفتار کیا جبکہ مذاحمت پر پولیس اہلکار سپاہی عرفان شدید زخمی ہوگیا،ملزم کے قبضہ سے ایک کلو چرس بھی برآمد ہوئی ، ادہر پولیس جب اسے تھانہ سٹی لیکر آئی تو سفارشوں کا تانتا بندھ گیا،تفتیشی آفیسر سب انسپکٹر اختر زمان کے کمرے میں عجب صورتحال دیکھنے کو ملی ، آئی او انے ملزم کو حوالات میں بند کرنے کی بجائے ایک کمرے میں وی آئی پروٹوکول کے ساتھ بٹھا رکھا تھا جبکہ ملزم بڑے ٹھاٹ سے سگریٹ اور چائے کے مزے لوٹ رہا تھا ادہر نجی ٹی وی میں اس کی ویڈیو کے ساتھ خبر نشر ہوئی جس پر ڈی پی او اٹک پولیس اہلکار کے زخمی ہونے پر تھانہ سٹی حسن ابدال پہنچ گئے ، مگر وہاں تو آوے کا آوا ہی بگڑا ہوا تھا ، رشوت دینے کے لئے ساز باز کا سلسلہ شروع تھا اور ریٹ بڑھانے پر زور دیا بجارہا تھا ، بچارے تفتیشی آفیسر کو کیا مع لوم تھا کہ اس وقت ڈی پی او اٹک یہاں تشریف لے آئیں گے پھر کیا تھا سب ماجرا ڈی پی او کے سامنے کھل گیا ، ملزم کو وی آئی پی پروٹوکول اور وہ بھی اس ملزم کو جس نے پولیس کے اہلکار کو شدید زخمی کیا ، ڈی پی او کا طیش میں آنا فطری عمل تھا مگر انھوں نے وہاں موجود دلالوں کو سمیت تفتیشی آفیسر اختر زمان ایس آئی کو بھی گرفتار کرنے کا حکم دیا اور ٹیبل پر رکھی رشوت کی رقم کو بھی قبضہ میں لے لیا،بتایا جاتا ہے کہ زخمی ہونے والے پولیس اہلکار عرفان سپاہی کے جسم پر سات ٹانکے آئے تھے ، پولیس نے روائتی بے حسی دکھاتے ہوئے اپنے ہی پیٹی بھائی کے زخم کی بولی لگانا شروع کردی،اور چھوڑنے کے لئے رشوت کی رقم بڑھانے کا تقاضہ کرنے لگے،

یہ بھی پڑھیں  گیڈر بھبکیاں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker