تازہ ترینعلاقائی

ٹیکسلا:عبدالغفارخان فرینڈز سوسائٹی کے زیر اہتمام سابق جنرل سیکرٹری پی او ایف ورکمین ایسوسی ایشن کے اعزاز میں الوداعی تقریب

ٹیکسلا ( ڈاکٹر سید صابر علی /نا مہ نگار )عبدالغفار خان فرینڈز سوسائٹی کے زیر اہتمام سابق جنرل سیکرٹری پی او ایف ورکمین ایسوسی ایشن کے اعزاز میں الوداعی تقریب پنجاب کالج آف ایکسیلنس لالہ رخ میں منعقد کی گئی،تقریب میں پی او ایف ورکمین ایسوسی ایشن کے سابق صدور اعجاز خان، ملک رفاقت محمود آف گانگو جمعہ،سیار خان ،سابق جنرل سیکرٹری رانا ظفر اقبال ، اجمیر الوہاب کے علاوہ مختلف کیڈر زکے نمائندگان اشتیاق احمد،شہزادہ خان،اسلم خان،ارشد کمال،ملک آصف محمود،طاہر قریشی، ملک مقصود اعوان ،ملک الطاف،ذوالفقار جنجوعہ،اشفا ق دولتالہ،راجہ گوہر حمید،عتیق عالم کے علاوہ مزدوروں کی کثیر تعداد موجود تھی ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر تقریب باوا محمد اکرام کا کہنا تھا کہ محمود الحسن نے مزدوروں کے حقوق کے لئے بے پنہاں قربانیاں دیں،انکی مزدوروں کی لئے جدوجہد تاریخ کا حصہ ہے ،تقریب کے مہمان خصوصی محمد الحسن نے اپنے خطاب میں کہا کہ موجودہ حالات میں مزدور تحریک پاکستان میں دم توڑ چکی ہے،کسی بھی سیاسی جماعت کے ایجنڈے پر مزدور کا زکر نہیں،انکا کہنا تھا کہ شخصیت پرستی نے مزدور کاز کو نقصان پہنچایا،یوم مئی ہمارا ہے جسے دیگر ممالک شایان شان طریقے سے مناتے ہیں جبکہ پاکستا ن میں مزدوروں کا عالمی دن برائے نام منایا جاتا ہے ،ہم نے کھٹن اور مشکل ترین مراحل پر بھی مزدوروں کی حقوق کے لئے جدوجہد کی جس کی پاداش میں مجھے نکالا گیا،لیکن رازق اللہ تعالیٰ ہے،بیرون ملک سعودی عرب میں انیس سال سروس کی اور یہاں کے مزدوروں سے مکمل رابطہ میں رہا ،بد قسمتی کی بات یہ ہے کہ ملک میں جمہوری دور میں بھی مزدوروں کا بھرپور استحصال کیا گیا،اور لیڈر شپ میں شخصیت پروان چڑھتی رہی جس سے بلا شبہ مزدور کاز کو ناقابل تلافی نقصان اٹھانا پڑا،تقریب میں نظامت کے فرائض اعظم نثار ادا کر رہے تھے جبکہ دیگر مقررین میں اشتیاق احمد،سابق صدر پی او ایف ورکمین ایسوسی ایشن اعجاز خان،ذوالفقار جنجوعہ،ملک الطاف شامل تھے ۔مقررین نے محمود الحسن کی مزدوروں کے لئے گراں قدر خدمات پر انھیں خراج تحسین پیش کیا،اس موقع پر محمود الحسن کو مزدوروں کی جانب سے انکی الوادعی پارٹی کے موقع پر تحفہ دیا گیا،تقریب میں پی او ایف واہ کینٹ ، حویلیاں ، گدوال ، سنجوال،راولپنڈی،میانوالی،و دیگر علاقوں سے تعلق رکھنے والے مزدور رہنماوں نے شرکت کی،

یہ بھی پڑھیں  قرآن پاک میں اللہ رب العزت نے رسول اللہ ﷺ کی تو قیر و تعظیم اور تعریف بیان فرمائی ہے،علامہ عابد حسین چشتی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker