تازہ ترینعلاقائی

ٹیکسلا:کارکنان پر عزم ہیں، قائد کی کال پر لبیک کہیں گے

ٹیکسلا(نا مہ نگار)کارکنان پر عزم ہیں، قائد کی کال پر لبیک کہیں گے،تیس نومبر کے جلسے سے حکمران خوف زدہ ہیں، سابقہ ریکارڈ برقرار رکھتے ہوئے ٹیکسلا سے سینکڑوں کارکنان اسلام آباد پہنچیں گے،رکاوٹیں اور پابندیاں ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتیں ،واہ کینٹ ٹیکسلا میں کارکنان کے خلاف کریک ڈاون کیا گیا تو اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے ،چادر چار دیواری کا تقدس پامال کرنے پر پولیس سمیت وزیر داخلہ کے خلاف مقدمات درج کرنے کے حوالے سے اعلیٰ عدلیہ سے رجوع کریں گے،دھونس ، دھمکیاں ہمارے ارادے متزلزل نہیں کرسکتیں،ٹیکسلا واہ کو دیئے گئے ہوائی پروجیکٹس کے بارے میں عوام کو آگاہ کریں گے ،پی ٹی آئی کے پر عزم کارکن ن لیگ کے تمام کچھے چھٹے کھول کر بزدل حکمرانوں کے سامنے سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوگی،ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف ٹیکسلا سٹی کے صدر حاجی زاہد رفیق نے پی ٹی آئی کے سرگرم رہنما شیراز احمد شیرازی کی رہائش گاہ پر پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا اسموقع پر انکے ہمراہ سابق ناظم یونین کونسل سرائے کالا ملک محمد پرویز، جنرل سیکرٹری ٹیکسلا سٹی سید اسد علی شاہ،ایڈووکیٹ سید اکرار حیدر،ملک ربنواز بھی موجود تھے،حاجی زاہد رفیق کا کہنا تھا کہ پولیس نے واہ کینٹ ٹیکسلا میں کارکنان کی پکڑ دھکڑ کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے ،انھوں نے کہا کہ معلومات کے مطابق پولیس یاہں سخت کریک ڈاون کرنے کا ارادہ رکھتی ہے،تاکہ کارکنان تیس نومبر کے جلسہ سے روکا جاسکے،انھوں نے انکشاف کیا کہ چوہری نثار علی خان کے حالیہ دورہ کے دوران لیبر کالونی اور 1122 کا سنگ بنیاد رکھا گیا ،لیبر کمپلیکس سمیت طوہ اراضی جہاں مذکورہ پروجیکٹس کے قیام کا عندیہ دیا گیا عدالتوں میں زیر سماعت ہیں،عارف حسین شاہ، شفقت حسین شاہ نے تو عالت سے حکم امتناہی بھی حاصل کر رکھا ہے،انھوں نے مذکورہ پروجیکٹس کو ہوائی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اتنا عرصہ گذرنے کے باوجود ابھی تک واہ کینٹ میں مالاکنڈ ہوٹل کے پاس ہسپتال کے لئے ایک انچ بھی کام نہ ہوسکا ، انکا کہنا تھا کہ تیس نومبر کرپٹ حکمرانوں کایوم حساب ہے ، ٹیکسلا واہ سے عوام کا جم غفیر اسلام آباد پہنچے گا،انھوں نے ایم این اے غلام سرور خان ، ایم پی اے محمد صدیق خان کی عوامی خدمات پر انھیں خراج تحسین پیش کیا ،انکا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کی پہلے ہی ان حلقوں سے چھٹی کرادی ہے ، آنے والا دور پاکستان تحریک انصاف کا ہے ، عوام نے جعلی منڈیٹ سے برسر اقتدار آنے والوں کے اصل چہرے دیکھ لئے ہیں،

یہ بھی پڑھیں  قبض دور کرنے والا کیپسول ایجاد

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker