تازہ ترینعلاقائی

ٹیکسلا:عالمی شہرت یافتہ قوال نصرت فتح علی خان کی برسی کے موقع پر انھیں خراج عقیدت پیش کیا گیا

ٹیکسلا( ڈاکٹر سید صابر علی سے )پرنم آرٹس کونسل پاکستان کے زیر اہتمام کمیونٹی ہال ٹیکسلا میں جہاں عالمی شہرت یافتہ قوال نصرت فتح علی خان کی برسی کے موقع پر انھیں خراج عقیدت پیش کیا گیا وہاں اپنے شعبوں میں بہترین کارکردگی کے حامل افراد کو خصوصی ایوارڈ دیئے گئے ، بہترین فوٹو جرنلسٹ کا ایوارڈ حافظ وسیم چوہدری، بہترین صحافی کا ایوارڈ چوہدری امجد حسین ، الیکٹرونک میڈیا کے لئے سید رضوان حیدر کو بہترین پر فارمنس ایوارڈ دیا گیا،جبکہ دیگر اہم شخصیات جن میں سماجی و ادبی خدمات پر محمود علی نقی،دکھی انسانیت کی خدمت پر معروف معالج السید ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر سید اسد علی ، تعلیم کے شعبے میں ممتاز ماہر تعلیم عطا الرحمان چوہدری ،صدر ٹیکسلا بار ایسوسی ایشن سید رفاقت حسین شاہ ایڈووکیٹ، بہترین تصانیف پرشعیب ہمیش، شاعر عثمان نائم،ہل ویو ہاوسنگ سوسائٹیکے محمد عمران و دیگر شامل تھے بھی ایوارڈ سے نوازا گیا، تقریب میں شریک سابق ایم ڈی بیت المال زمرد خان، عمران حیدر نقوی ، طارق شاہ و دیگر مہمانان گرامی نے ان شخصیات میں ایوارڈ تقسیم کئے،پرنم آرٹس کونسل پاکستان کی جانب سے مہمان گرامی میں پھولوں کے گل دستے تقسیم کئے گئے،

یہ بھی پڑھیں  ٹیکسلا:کہٹارگٹ کلنگ سے سنی شعیہ فسادات کو ہوا دی جارہی ہے، مولانا طاہراشرف

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker