تازہ ترینعلاقائی

ٹیکسلا: معصوم جانوں سے کھیلنے والے انسانیت کے دشمن ہیں، اسسٹنٹ کمشنر

ٹیکسلا( نا مہ نگار) اسسٹنٹ کمشنر ٹیکسلا شاہد عمران مارتھ نے کہا ہے کہ معصوم جانوں سے کھیلنے والے انسانیت کے دشمن ہیں، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،سانحہ پشاور پر پوری قوم سوگوار ہے وہ گزشتہ روز ٹیکسلا واہ یونین آف جرنلسٹ اور ٹیکسلا پریس کلب کے زیر اہتمام منعقدہ سانحہ پشاور کے خلاف احتجاجی ریلی کے شرکاء سے خطاب کر رہے تھے ، احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی ملک تیمور مسعود اکبر نے کہا کہ سانحہ پشاور پر مذمت کا لفظ انصاف کے تقاضے پورے نہیں کرتا،دہشتگردوں کو سزائے موت دینے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں، صدر پریس کلب ٹیکسلا سید مشتا ق نقوی نے کہا کہ دہشتگرد یزیدیت کے پیروکار ہیں،انکا مذہب اسلام سے کوئی تعلق نہیں اور ہ ہی یہ لوگ انسان کہلانے کے مستحق ہیں،جنرل سیکرٹری ٹیکسلا واہ یونین آف جرنلسٹ ڈاکٹر سید صابر علی نے کہاکہ آرمی پبلک سکول پشاور میں قوم کے نو نہالوں کو شہید کرنے والے درندے ہیں،دہشتگردوں کی بزدلانہ کاروائیوں سے قوم کے حوصلے پست نہیں ہونگے،صدر ٹی یو جے سید رضوان حیدر کا کہنا دہشتگرد اور انکی پشت پناہی کرنے والے سفید پوش معافی کے حقدار نہیں،ریلی سے مسلم لیگ ن کے سید عمران حیدر نقوی،ہمایوں خان،صدر محرم الحرام کمیٹی تحصیل ٹیکسلا سید زاہد شاہ، پی ٹی آئی سٹی ٹیکسلا کے صدر حاجی زاہد رفیق ، سید اسد شاہ،اہلسنت والجماعت کے ڈویژنل رہنما مفتی حیدر علی حیدری، اہل حدیث کے مولانا شاکر،ایم ایس ٹی ایچ کیو ٹیکسلا ڈاکٹر شاہد،پیپلز پارٹی ٹیکسلا سٹی کے صدر سید ضیا حسین شاہ ،اقلیتی رہنما سخاوت رضانے بھی خطاب کیا احتجاجی ریلی ٹی ایم اے آفس سے شروع ہوکر چوک سرائے کالا پر اختتام پذیر ہوئی اسموقع پر مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنما ، مذہبی تنظیمات ، سول سوسائٹی ، محکمہ ہیلتھ کے افسران ،ٹی ایم اے ٹیکسلا کے افسران ،انجمن تاجران واہ کینٹ ٹیکسلاکے عہدیداران،صدر ٹیکسلا شیخ ضٰالدین، جنرل سیکرٹری واہ کینٹ ملک عابد محمود،نیشنل ہائی وئے اینڈ موٹر وے ٹیکسلا کے ڈی ایس پی محمد افتخار ، ٹیکسلا سرکل کے ڈی ایس پی محمد سلیم خٹک ،عمیص رشید،صدر ٹیکسلا بار ایسوسی ایشن راجہ غلام مرتضیٰ ایڈووکیٹ، جنرل سیکرٹری سید مبشر علی نقوی، طاہرمحمود راجہ ایڈووکیٹ ،جاوید منگرال ایڈووکیٹ، چوہدری مدبر کہوٹ ایڈووکیٹ، شفقت ایزدی راجپوت ایڈووکیٹ ، سید غیاث الدین ایڈووکیٹ ،ملک نعمان اسلم ایڈووکیٹ،زہین اکٹر صدیقی ایڈووکیٹ ، محمد افضل جنجوعہ ایڈووکیٹ،صحافی برادری واہ کینٹ ٹیکسلا ملک جاوید اختر ، کامران اشرف، آصف بٹ، رضوان جنجوعہ،ملک محمد عامر ثاقب،اشفاق حیدر ،راجہ برتگین خلجی،ملک رفاقت ،رانا رشید،ملک عثما ن عزیز، حافظ وسیم چوہدری ،حکیم محمد یوسف،نعمان احمد ، اکثر اعوان ،خالق فاروق اعوان،امجد یوسف زئی ،عتیق الرحمان،مقصود خان،پیپلز پارٹی تحصیل ٹیکسلا کے صدر ملک نجیب الرحمان ارشد، راجہ مشتاق،پیپلز پارٹی واہ کینٹ کے صدر راجہ محمد خسرو،پی ٹی آئی واہ کینٹ کے صدر ملک احتشام ،ملک طاہر آف براہمہ ،نعمت شنواری ، عبدالرحمان حسینی ،جے یو آئی کے قاری عارف حسن،راجہ شیراز ،پریس کلب ترنول کے صدر ڈاکٹر شوکت،اقلیتی رہنما وکٹر نثار ، سخاوت رضا،پاکستان آواز خلق پارٹی کے ظہیر گدوال ، سہیل انجم شاہ ،کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن تحصیل ٹیکسلا کے صدر سید شاہد علی ، زاہد قریشی،کے علاوہ عمائدین علاقہ کی کثیر تعداد موجود تھی ،ریلی کے اختتام پر شہداء پشاور کے لئے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی گئی،احتجاجی ریلی ٹی ایم اے آفس سے شروع ہوکر چوک سرائے کالا پر اختتام پذیر ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں  رائس ڈیلرزاینڈ ملزایسوسی ایشن ضلع قصور کے سالانہ انتخاب میں ملک خالد باری 38ووٹ لیکرکامیاب

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker