تازہ ترینعلاقائی

ٹیکسلا:سانحہ تعلیم القرآن اور سانحہ پشاور کی لڑیاں اور کڑیاں ایک ہی ہیں، مفتی حیدرعلی حیدری

ٹیکسلا ( نا مہ نگار )اہل سنت کے رہنما مفتی حیدر علی حیدری نے کہا ہے کہ سانحہ تعلیم القرآن اور سانحہ پشاور کی لڑیاں اور کڑیاں ایک ہی ہیں، پاکستان کے دفاع اور صحابہ کی عظمت کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، امریکہ، اسرائیل، ایران اور انڈیا کے گماشتوں کی کاروائیاں ملک کو غیر مستحکم کر رہی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے تنظیم کے اجلاس سے خطاب کے دوران کیا،اہل سنت والجماعت کی تنظیم نو کا سلسلہ جاری ، تحصیل سٹی اور یونٹس کی تنظیمات تحلیل کردی گئیں،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اہل سنت والجماعت تحصیل ٹیکسلا کا اہم اجلاس منعقدہوا جس میں سانحہ پشاور کیلئے اجتماعی دعا کروائی گئی بعد ازاں تنظیم کی گزشتہ تین سالہ رپورٹ مرتب کی گئی اور مرکزی شوریٰ کے فیصلے کے مطابق تحصیل سٹی اور یونٹس کی تمام باڈیز تحلیل کر دی گئی ہیں۔ ملک بھر کی طرح تحصیل ٹیکسلا میں بھی تجدید رکنیت اور رکنیت نو کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے یکم ربیع الاول سے یونٹوں کے الیکشن ہوں گے پھر یونٹوں کی بنیاد پر سٹی واہ اور ٹیکسلا سٹی کی گیارہ رکنی اراکین مجلس عاملہ کے ووٹ کے ذریعے تحصیل باڈی تشکیل دی جائے گی رکنیت اور الیکشن کا سلسلہ ربیع الاول کے اختتام تک مکمل کر لیا جائے گا الیکشن تک تحصیل بھر کی تنظیم کے کنٹرولر اور نگران مفتی نزاکت معاویہ کو مقرر کردیا گیا ہے ان کا معاون واہ کینٹ سٹی سے حافظ عرفان فاروقی اور ٹیکسلا سٹی سے مولانا اقبال صدیقی کو نامزد کردیا گیا ہے علاقہ بھر میں نئے ارکان کی شمولیت اور پرانے ارکان کی رکنیت کی تجدید کا سلسلہ تیز تر کردیا گیا ہے اور یوں اہل سنت والجماعت ایک تحریک سے تنظیم کی طرف تیزی سے رواں دواں ہے

یہ بھی پڑھیں  سپریم کورٹ کا خواجہ آصف کے حلقے میں ووٹوں کی تصدیق کا حکم

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker