تازہ ترینعلاقائی

ٹیکسلا:لالہ رخ واہ کینٹ میں عزت میڈیکل سٹور پر دن دھاڑے مسلح ڈکیتی کی واردات

ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی/نامہ نگار)لالہ رخ واہ کینٹ میں عزت علی شاہ میڈیکل سٹور پر دن دھاڑے مسلح ڈکیتی کی واردات ،تین ڈاکووں نے عملہ کو گن پوائنٹ پر عرغمال بنا کر ہزاروں روپے نقدی اور قیمتی موبائل لوٹ لئے،مذکورہ میڈیکل سٹور پر چھ ماہ کے دوران یہ دوسری واردات ہے ،جبکہ لالہ رخ میں ہی پانچ روز میں تین موبائل شاپس کو ڈاکووں نے لوٹا ،پولیس خواب خرگوش کے مزے لوٹنے میں مصروف ،شہریوں کو جرائم پیشہ افراد کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا،واہ کینٹ میں ڈاکو راج نے عوام کی نیندیں اڑا دیں ، تفصیلات کے مطابق پیر کے روز صبح آٹھ بجے کے قریب تین مسلح ڈاکو عزت علی شاہ میڈیکل سٹور میں گھسے اور عملہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا لیا جبکہ سٹور میں موجود کیش تیس ہزار روپے اور عملہ کی تلاشی کے دوران بیس ہزار نقدی کے علاوہ ان کے زیر استعمال قیمتی موبائل لوٹ کر با آسانی موقع واردات سے فرار ہوگئے ، ادہر یہ امر قابل زکر ہے کہ قبل ازیں اسی میڈیکل سٹور پر ماہ جون 2013 میں بھی ڈکیتی کی واردات رونما ہوچکی ہے جبکہ عزت علی شاہ مارکیٹ سمیت لالہ رخ میں متعدد موبائل شاپس پر ڈکیتی کی وارداتیں رونما ہوچکی ہیں مگر پولیس تاحال کسی بھی ملزم کو گرفتار نہ کرسکی ،شہریوں کا کہنا ہے کہ پولیس نے انھیں جرائم پیشہ افراد کے رحم و کرم پر چھوڑ رکھا ہے جبکہ ڈاکو دندناتے پھر رہے ہیں ، انھیں پولیس کا رتی بھر خوف نہیں لگتا یوں ہے کہ تمام وارداتیں پولیس کی سرپرستی اور ایما پر ہورہی ہیں جس کا باقائدہ حصہ پولیس کو بھی جاتا ہے،پولیس محض کاغزی کاروائی کر کے اپنی جان خلاصی کرادیتی ہے جبکہ پولیس کی جانب سے ڈکیتی کی ایف آئی آر کاٹنے میں شہریوں کو سخت دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے چونکہ پولیس شہریوں کو ڈکیتی کی بجائے چوری کی رپورٹ درج کرانے پر بضد ہوتی ہے ،تاکہ انکی کارکردگی اعلیٰ افسران کے سامنے ٹھیک رہے،متعدد ورادتوں میں تو شہری پولیس کے ناروا رویہ سے نگ آکر انسے رجوع ہی نہیں کرتے انھیں پولیس پر ا عتماد نہیں رہا ، جبکہ یہاں تعینات ایس ایچ اوز ، ڈی ایس پی میڈیا کو حقائق بتانے سے گریز سے کام لیتے ہیں ،لیکن یکے بعد دیگر واردتوں نے پولیس کی اعلیٰ کارکردگی کا پول کھول دیا ہے ، بلاشبہ آئے روز ڈکتی چوری اور راہزنی کی وارداتیں پولیس کارکردگی پر سوالیہ نشان بنتی جارہی ہیں ،

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!