تازہ ترینعلاقائی

ٹیکسلا:خدمت کی جانب ایک اور قدم عوامی فلاح و بہبود کا ایک اور منصوبہ پائے تکمیل کو پہنچ گیا

ٹیکسلا( نامہ نگار)خدمت کی جانب ایک اور قدم عوامی فلاح و بہبود کا ایک اور منصوبہ پائے تکمیل کو پہنچ گیا، خدائی خدمت گار محمد فیصل اقبال نے کروڑوں روپے مالیت کی دس کنال اراضی قبرستان کے لئے عطیہ کردی ،عوامی حلقوں کا فیصل اقبال کی عوامی خدمات پر خراج تحسین ، فیصل اقبال نے خصوصی تعاون اور کاوشوں پر نذر شاہ کا شکریہ ادا کیا، تفصیلات کے مطابق واہ کینٹ کے علاقہ منیر آباد ، آصف آباد ، احمد نگر ، گرین ٹاون اور سادات کالونی کو تدفین کے لئے سخت مشکلات کا سامنا تھا قبرستان کی جگہ کا اعلان محمد فیصل اقبال نے سات سال قبل کیا تاہم کچھ مسائل کی بنا پر یہ منصوبہ التواء کا شکار رہا ، آج گھٹیا کے مقام پر معززین علاقہ کی موجودگی میں مذکورہ قبرستان کی اراضی کا مسلہ نذر شاہ آف گھٹیا کی کاوشوں سے مکمل ہوا جس کے لئے باقائدہ تقریب گھٹیا کے مقام پرمنعقد کی گئی ، شرکاء نے قبرستان کی جگہ کی دستیابی پر خصوصی دعا کی ،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق امیدوار قومی و صوبائی اسمبلی اور چیئر مین پاکستان آواز خلق پارٹی محمد فیصل اقبال کا کہنا تھا کہ جذبے صادق ہوں تو بغیر کسی عہدے کے بھی خدمت کا عظیم فریضہ سر انجام دیا جاسکتا ہے ، اس موقع پر عمائدین علاقہ خطیب جامع مسجد نوارنی منیر آباد مولانا محمد نصیر ،حاجی عبدالرحمان ،ظہیر گدول ، سہیل انجم شاہ، جہانگیر خان ، راج محمد خان آف ریاست آباد ،راجہ یونس ،چوہدری وراثت ،رفاقت ،محمود ڈاکٹر صابر، نذر شاہ ، حاجی طارق ، سید انصار شاہ ، راجہ بابر ، محمد اشرف ، ملک سعید اختر ،چوہدری محمد داؤد،امداد شاہ،ساجد شاہ،حاجی زمرد آف بدھو،یونس بٹ،ملک اشتیاق ، ملک اقدس ،شبیر گڈو،عامر شہزاد،عبدالوحید،اسرار احمد کے علاوہ کثیر تعداد میں لوگ موجود تھے،یاد رہے کہ قبل ازیں اسی خدائی خدمت گار نے ذاتی خرچ سے آلاں والے قبرستان اور ہنجیرہ قبرستان ٹیکسلا میں کروڑوں روپے کی خطیر رقم سے جنازہ گاہ تیار کرائی تھی ،انکی عوامی فلاحی خدمات کے اعتراف میں انھیں واہ کینٹ کا ایدھی بھی کہا جاتا ہے ،جنہوں نے بغیر کسی حکومتی گرانٹ اور عہدے کے لاتعداد فلاحی منصوبے مکمل کئے ،اور خدمت کے سفر کو اپنا نصب العین سمجھتے ہوئے جاری رکھا ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button