تازہ ترینعلاقائی

ٹیکسلافراڈ دھوکہ دہی کے مقدمہ میں نامزد ملزمان کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور

ٹیکسلا( نامہ نگار)ٹیکسلافراڈ دھوکہ دہی کے مقدمہ میں نامزد ملزمان کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور نامزد ملزمان کے خلاف آرمی ویلفیئر ٹرسٹ نے جعلی اسٹامپ کی بنیاد پر اسسٹنٹ کمشنر ٹیکسلا کی انکوائری کے بعد تھانہ ٹیکسلا میں بجرم 420,468,471 کے تحت مقدمہ درج کرایا تھا،ملزمان کے وکلاء کے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے ایڈیشنل سیشن جج ٹیکسلا نے ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرلی، تفصیلات کے مطابق آرمی و یلفیئر ٹرسٹ نے 2014میں اسسٹنٹ کمشنر ٹیکسلا کو درخواست دی تھی کہ اسٹامپ فروش کلیم نے اعجاز وغیرہ سے مل کر ساز باز کرتے ہوئے آرمی و یلفیئر ٹرسٹ کی جگہ ہتھیانے کے لئے سابقہ تاریخوں میں ایک جعلی اور فرضی اسٹامپ پیپر تیار کیا ، اس پر اسسٹنٹ کمشنرنے انکوائری کرتے ہوئے کلیم اور دیگر ملزمان کو قصور وار ٹھہراتے ہوئے قانونی کاروائی کا حکم دیا ،جس پر کلیم اور دیگر کے خلاف تھانہ ٹیکسلا میں مقدمہ درج کیا گیاآج منگل کے روز ایڈیشنل سیشن جج ٹیکسلا احمد کامران کی عدالت میں ملزمان کے وکلاء طاہر محمود را جہ ایڈووکیٹ اور سید اکرار حیدر ایڈووکیٹ نے ملزمان کے حق میں دلائل دیئے فاضل عدالت نے ملزمان کے وکلاء کے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے کیس میں نامزد تمام ملزمان کی ضمانت قبل از گرفتاری کنفرم کردی،مذکورہ فراد کے خلاف دھوکہ دہی فراڈ کیس کی تفتیش سب انسپکٹر ندیم کیانی کر رہے تھے، جبکہ مدعی کی پیروی اعجاز احمد خان ایڈووکیٹ کر رہے تھے،

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button