تازہ ترینعلاقائی

ٹیکسلا:نبی اکرم کی شان اقدس میں ادنہ سی گستاخی بھی اللہ رب العزت برداشت نہیں کرتا

ٹیکسلا(ڈاکٹر سید صابر علی/نامہ نگار) اسلام سلامتی، امن ، رواداری اور برداشت کا دین اور آقا کریمﷺ رحمت عالم، کفر کی چالوں کو قرآنی احکامات اور سنت رسولﷺ پر عمل پیرا ہو کراور باہمی اتحادسے نا کام بنا نا ہے۔ نبی اکرم کی شان اقدس میں ادنہ سی گستاخی بھی اللہ رب العزت برداشت نہیں کر تا یہی وجہ ہے کہ کفار کی جانب سے رسول پاک ﷺ کی شان میں گستاخانہ جسارتیں نہ صرف امت مسلمہ کے اندر بیداری کا جذبہ پیدا کر رہی ہیں بلکہ آ قا کریم ﷺ کا ذکر ہر آ نے والی گھڑی میں بلند سے بلند تر ہو تا رہا ہے۔ دعوت اسلامی اس پیغام کے ساتھ ہی مصروف ہے کہ پہلے ہم نے اپنی اور اپنے معاشرہ کی اصلا ح کر نی ہے تب ہی عالمگیر غلبہ اسلام کا خواب شرمندہ تعبیر ہو سکتا ہے اس کے لیے ضروری ہے کہ مسلمان قرآن اور صاحب قرآ ن سے اپنا تعلق مضبوط سے مضبوط تر کرے اور یہ مدنی مذاکرے اسی سلسلہ کی کڑی ہیں جس میں امت کو آقا دوجہاںﷺ کی پیاری سنتوں پر عمل کے فوائد اور گم گشتہ راہوں کی اصلا ح اور تر بیت کی کوشش کی جا تی ہے ۔ یہ بات غلبہ اسلام کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شورٰ ی کے رکن علامہ محمداظہرعطاری قادری نے یہاں ایک بڑے اجتماع سے خطاب کر تے ہو ئے کہی، مدنی اجتماع میں واہ کینٹ، ٹیکسلا، حسن ابدال اور باہتر سے عاشقان رسولﷺ کی بہت بڑی تعداد شریک تھی۔بعدازاں امیر دعو ت اسلامی نے ٹی وی نیٹ ورک کے ذریعے براہ راست مجلس مذاکرہ کے حاضرین سے گفتگو کی۔ اُن کا کہنا تھا کہ اس وقت تمام عالم کفر مسلمانوں کے خلاف متحد ہے مگر افسوس ہم تفرقہ کا شکارہیں، اس کے لیے ضروری ہے کہ ہمیں نبی امن و آتشی کے دامن کرم سے اپنا تعلق مضبوط سے مضبوط تر کر نا ہوگا۔ نبی ﷺ کی عظمت ہماری تعریف کی محتاج نہیں مگر ہمیں اپنی دنیا و آ خرت سنوارنے اور دنیا کو اپنے پیارے آ قا سے محبت کا عملی اظہار کر نا ہو گا اس کے لیے دعوت اسلامی کا پلیٹ فارم سب سے موثر ذریعہ ثابت ہو سکتا ہے کہ جہاں سے ہر وقت علم، عمل، محبت، برداشت ، اصلا ح اور دوسروں کے لیے خدمت جیسے مدنی پھول نچھاور کئے جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  پسند کی شادی کرنے پر چوہدریوں نے غریب خاندان کا جینا دو بھر کردیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker