شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / ٹیکسلا:عوامی مسائل کے حل اوراہم امور پرتفصیلی بات چیت اور دوطرفہ تعاون کی یقین دھانی، ملک تیمور مسعود اکبر

ٹیکسلا:عوامی مسائل کے حل اوراہم امور پرتفصیلی بات چیت اور دوطرفہ تعاون کی یقین دھانی، ملک تیمور مسعود اکبر

ٹیکسلا (نامہ نگار)واہ کینٹ کے باسیوں کوانتظامیہ کی پالیسیوں سے درپیش مسائل کے حل کیلئے رکن پنجاب اسمبلی ملک تیمور مسعود اکبر کی اسٹیشن کمانڈر سے ملاقات ،عوامی مسائل کے حل اوراہم امور پرتفصیلی بات چیت اور دوطرفہ تعاون کی یقین دھانی ،مسائل کے حل کیلئے دونوں فریقین کو ایک دوسرے پر اعتماد کرتے ہوئے واہ کینٹ کے ماحول کی بہتری کیلئے کام کرنا ہوگاانتظامیہ واہ کینٹ کے شہریوں کا اعتماد بحال کریگی انتظامیہ اورعوام کے مابین فاصلوں کو کم کیا جائیگا اسٹیشن کمانڈر کی رکن اسمبلی کوملاقات کے دوران یقین دھانی ،تفصیلات کے مطابق رکن پنجاب اسمبلی ملک تیمور مسعوداکبر نے واہ کینٹ کے شہریوں کے مسائل کے حوالہ سے اسٹیشن کمانڈر پی او ایف واہ کینٹ سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ معاملات زیر بحث آئے ملک تیمور مسعوداکبر نے کنٹونمنٹ بورڈ واہ کے زیر انتظام رہائشی آبادیوں میں عوامی مسائل اور انکے حل کیجانب سے بھی اسٹیشن کمانڈر کی توجہ مبذول کروائی جس پر انتظامیہ کیجانب سے عملی اقدامات کرنے کی یقین دھانی کروائی گئی تجازوات اور انکے خلاف انتظامیہ کے آپریشن کے حوالہ سے تاجروں کے تحفظات سے بھی آگا ہ کیا جس پراسٹیشن کمانڈر نے مسائل کو باہمی تعاون سے حل کرنے کیلئے انجمن تاجران اور انتظامیہ پرمشتمل ایک کمیٹی بنانے کا عندیہ دیاملک تیمور مسعود نے سکیورٹی معاملات سے شہریوں کو درپیش مسائل سے بھی آگاہ کیا جس پر انتظامیہ کیجانب سے واہ کینٹ کے شہریوں کیساتھ باہمی تعاون اور واہ کینٹ کی محفوظ اور پرامن بنانے کیلئے اقدمات کی یقین دھانی بھی کروائی گئی رکن اسمبلی کے توجہ دلانے پر انتظامیہ نے گلستان کالونی کے مکینوں کوگھروں کے نقشہ جات جمع کروانے اور انتظامیہ کینٹ بورڈکیجانب سے انکی منظوری کی یقین دھانی بھی کروائی گئی عوامی مسائل کے حولہ سے ملاقات میں اسٹیشن کمانڈر کیجانب سے مثبت ردعمل اور باہمی تعاون سے واہ کینٹ کے باسیوں کے مسائل حل کرکے واہ کومثالی شہر بنانے کے عزم کو زبردست الفاظ میں سراہتے ہوئے انکا شکریہ ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں  سرائے مغل:عطائی ڈاکٹروں نے لوگوں کی زندگیوں سے کھیلنا شروع کردیا