تازہ ترینعلاقائی

پشاورحیات آباد میں امام بارگاہ پرخود کش حملہ دہشتگردوں کی بزدلانہ کاروائی ہے: سید دستار شاہ

ٹیکسلا (نامہ نگار)پشاور حیات آباد میں امام بارگاہ پر خود کش حملہ دہشتگردوں کی بزدلانہ کاروائی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے،دہشتگرد اور انکے معاونین کے خلاف کریک ڈاون ہونا چاہئے ،ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی کے رہنما سابق ممبر ضلع کونسل سید دستار شاہ نے اپنے ایک بیان میں کیا ، سید دستار علی شاہ کا کہنا تھا حیات آباد میں امام بارگاہ دہشتگردی کا واقعہ ناقص سیکورٹی انتظامات کا شاخسانہ ہے ،دہشتگرد وں نے حکومتی رٹ کو چیلنچ کر رکھا ہے ، قومی ایکشن پلان اور آپریشن ضرب عضب کے ہوتے ہوئے اس قسم کے واقعات رونما ہونا حکومت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہیں ، پشاور میں دوسری مرتبہ خون کی ہولی کھیلی گئی ، عبادت میں مصروف افراد کو دہشتگردی کا نشانہ بنانا سفاکیت کی بد ترین مثال ہے،ایسے افراد کسی رو رعائت کے مستحق نہیں ، ظلم و بربریت کے واقعہ نے پوری قوم کو سوگوار کردیا ہے،انھوں نے امام بارگاہ سانحہ میں شہید ہونے والے افراد کے لواحقین کے ساتھ افسوس و ہمدردی کا اظہار کیااور حکومت سے مطالبہ کیا کہ سانحہ حیات آباد میں شہیداء کے لواحقین اور زخمی ہونے والے افراد کی بھرپور مالی معاونت کی جائے ۔

یہ بھی پڑھیں  پھولنگر:سنچری ملز کے قریب موٹروے پر ڈاکوؤں کی لوٹ مار

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker