تازہ ترینعلاقائی

ڈی ایس پی ٹیکسلا سرکل ملک ارشاد کی خصوصی ہدائت پر منشیات فروشوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کا آغاز

ٹیکسلا(نامہ نگار) ڈی ایس پی ٹیکسلا سرکل ملک ارشاد کی خصوصی ہدائت پر منشیات فروشوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کا آغاز،چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں،ایس آئی سکندر خان للہکے ہمراہی ٹیم نے راولپنڈی سے پشاور شراب سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے پانچ ہزار لیٹر سے زائد 26 ڈرموں میں موجود الکحل اور شراب کی بڑی کھیپ پکڑ لی،پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کر کے گاڑی کو قبضہ میں لے لیا،اے ایس آئی محمد خان کے ہمراہی ٹیم نے محلہ مشرقیہ آباد ٹیکسلا میں شراب کی بھٹی پر چھاپہ مار کر سو بوتل شراب اور دس گیلن شراب برآمد کر لی جبکہ آلات کشیدگی بھی قبضہ میں لے لیا، پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کر کے منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لئے ، تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ ٹیکسلا نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون کرتے ہوئے سب انسپکٹر سکندر خان نے ہمراہی ٹیم کے ساتھ مارگلہ روڈ پر مخبر کی اطلاع پر شاہزور گاڑی نمبری LBH-6237کو چیک کیا جس میں شراب کی بھاری کھیپ موجود تھی پولیس نے گاڑی میں موجود 26 ڈرم شراب اور الکحل جس کی مقدار ہانچ ہزار سے زائد بتائی جاتی ہے قبضہ میں لے کر ملزم رانا عامر ولد محمد لطیف ساکن ساہیوال کو گرفتار کر لیا جبکہ گاڑی کو قبضہ میں لے لیا سکندر خان ایس آئی کے مطابق مذکورہ شخص شراب کی بھاری کھیپ پشاور سمگل کر رہا تھا ، ادہر پولیس کی دوسری کاروائی میں اے ایس آئی محمد خان نے پولیس پارٹی کے ہمراہ ٹیکسلا کے محلہ مشرقیہ آباد میں ایک کھوٹی میں چھاپہ مارا جہاں شراب کی بھٹی نصب تھی پولیس نے دس گیلن شراب دس بوتلیں قبضہ میں لے لیں جبکہ آلات کشیدگی بھی پکڑ لیا پولیس نے دو ملزمان رضوان سرور ساکن ٹیکسلا جبکہ ناصر صادق ساکن لاہور کو گرفتار کر کے منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لئے،

یہ بھی پڑھیں  ٹیکسلا:سینٹ پال ہائی سکول واہ چھاؤنی میں یوم آزادی کی خوبصورت تقریب

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker