تازہ ترینعلاقائی

ٹیکسلا:پی اوایف سپورٹس کنٹرول بورڈ کے زیراہتمام پی او ایف سپور ٹس کمپلیکس میں سکول سپورٹس گالا کا اہتمام کیا گیا

ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی/نامہ نگار)پی او ایف سپورٹس کنٹرول بورڈ کے زیر اہتمام پی او ایف سپور ٹس کمپلیکس میں سکول سپورٹس گالا کا اہتمام کیا گیا جس میں واہ کینٹ کے 38سکولوں کے 1300سے زائد طلبا و طالبات نے آٹھ مختلف کھیلوں میں شرکت کی جوکہ واہ کینٹ میں کسی بھی سپورٹس ایونٹ میں اتنی تعداد میں شرکت ایک ریکارڈ ہے اس سکول سپورٹس گالا کی رنگا رنگ اختتامی تقریب آج پی او ایف سپورٹس کمپلیکس میں منعقد ہوئی۔ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی لیفٹیننٹ جنرل محمد احسن محموچیئرمین پی او ایف بورڈ تھے۔ چیئرمین پی او ایف بورڈ نے مختلف کھیلوں میں پوزیشن ہولڈرز میں انعامات تقسیم کیے۔ اتھلیٹک گرلز مقابلوں میں ایف جی ہائی سکول نمبر4کی طیبہ نذیر نے پہلی اور ایف جی گرلز ہائی سکول نمبر2کی صبیحہ نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ ٹیبل ٹینس گرلز مقابلوں میں ایف جی گرلز ہائی سکول نمبر8کی انیتا کنول نے پہلی جبکہ ایف جی گرلز ہائی سکول نمبر3کی کائنات شوکت نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ بیڈمنٹن گرلز میں میمونہ عزیزاور والی بال گرلز میں سعدیہ جبین نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ اتھلیٹک بوائز میں ایف جی ہائی سکول نمبر7کے توقیر طارق نے پہلی، فٹ بال بوائز جونیئر میں سرسید کالج کیمپسIکے بلال نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ اس موقع پر لیفٹیننٹ جنرل محمد احسن محمود، چیئرمین پی او ایف بورڈ نے خطاب کرتے ہوئے طلبا و طالبات پر زور دیا کہ واہ کینٹ میں موجود کھیلوں کی سہولیات سے بھر پور استفادہ حاصل کریں ۔طلبا وطالبات کو اپنی تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ کھیلوں میں بھی حصہ لینا چاہیے کیونکہ صحت مند ذہن ہی ترقی کے منازل بہتر طے کر سکتا ہے۔ چیئرمین پی او ایف بورڈ طلبا و طالبات کو تاکید کی کہ وہ اپنے ارد گرد کے حالات پر نظر رکھیں اگر انہیں کوئی مشکوک شخص یا کوئی مشکوک چیز نظر آئے تو فوراََ اپنے اساتذہ یا سیکورٹی ایجنسی کے اہلکاروں کے نوٹس میں لائیں۔ انہوں نے اس موقع پر اس نوجوان طالب علم کی فرض شناسی کو سراہا جس نے اپنے سکول کے نزدیک رکھے گئے بارودی مواد کو دور ایک میدان میں رکھا اور اپنے اساتذہ کے نوٹس میں لا کر نہایت عقلمندی کا مظاہرہ کیا۔ چیئرمین پی او ایف بورڈ نے پی او ایف سپورٹس کنٹرول بورڈ کو ہدایت کہ وہ آئندہ بھی سکول اور کالجز کے طلبا و طالبات کے لیے کھیلوں کے مقابلوں کا اہتمام کرتے رہیں تاکہ ان کو کھیلوں میں حصہ لینے کے مواقع مل سکیں۔ قبل ازیں کرنل (ر) انعام اللہ خان وائس پریزیڈنٹ پی او ایف سپورٹس کنٹرول بورڈ نے استقبالیہ کلمات میں کہا کہ پی او ایف سپورٹس کنٹرول بورڈ تسلسل کے ساتھ جناب چیئرمین پی او ایف بورڈ کی سرپرستی اور خصوصی دلچسپی کے باعث اس ٹورنامنٹ سے قبل 9مختلف کھیلوں کی نیشنل چیمپیئن شپ منعقد کرا چکا ہے اور مستقبل کے منصوبوں پر عمل کرنے کے لیے پُر عزم ہے جس میں مارچ کے پہلے ہفتے میں قومی جونیئر باسکٹ بال جب کہ 2تا8اپریل قومی کبڈی چیمپیئن شپ کا انعقاد شامل ہے۔ اختتامی تقریب کے موقع پر طلباو طالبات اور اساتذہ کی کثیر تعداد موجود تھی۔

یہ بھی پڑھیں  یوم عاشور پر ملک بھرمیں مجالس عزا، علم و ذوالجناح کے جلوس

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker